23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مواصلات کے وزیر منوج سنہا پہلے انڈیا موبائل کانگریس 2017 کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، ۔مواصلات کے وزیر جناب منوج سنہا نے آج اعلان کیا کہ ٹیلی مواصلات کے محکمے ہندوستان میں موبائل، انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی سے متعلق پہلی تقریب ، انڈیا موبائل کانگریس -2017 کا آغاز کل نئی دہلی میں واقع پرگتی میدان میں ہوگا۔ انڈیا موبائل کانگریس 2017 کل یعنی 27؍ستمبر سے 29 ؍ ستمبر 2017 تک جاری رہے گی۔

نوڈل وزارت کی حیثیت سے محکمۂ ٹیلی مواصلات کے زیرقیادت انڈین موبائل کانگریس کا انعقاد سیلیولر آپریٹرس ایسوسی ایشن آف انڈیا(سی او اے آئی) کے زیراہتمام کیا جا رہا ہے۔ موبائل اور ٹیلی کام آپریٹروں نیز انٹر نیٹ کمپنیوں کا یہ ایک ایسا  مجمع ہوگا،  جس میں  عالمی اور ہندوستانی ٹیلی مواصلات، موبائل، انٹرنیٹ، کنکٹی ویٹی اور ڈیجیٹل خدمات  کے شعبے کی اہمیت   کو نمایاں کیا جائے گا ،  اس کے بارے میں  تبادلۂ خیال کیا جائے گا، اسے اجاگر کیا جائے گا، اپنایا جائے گا، اس کی تعلیم دی جائے گی اور اسے تسلیم کیا جائے گا۔

اس پہلی اور سب سے بڑی تقریب کو الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) فروغ ہنر مندی اور صنعت سازی  وغیرہ جیسی دیگروزارتوں کی حمایت حاصل ہے اور جس میں مرکزی اور متعدد ریاستی حکومتوں کے سینئر نمائندوں کی شرکت ہوگی۔ یہ سرکاری –نجی شراکت داری کی ایک حقیقی مثال ہے، جس میں  حکومت اور صنعت نے مل کر ہندوستان میں ایک عالمی معیار کی تقریب منعقد کی ہےتاکہ  مکمل طور پر مربوط اور ڈیجیٹل نقطۂ نظر سے بااختیار ہندوستان کے وزیراعظم  کے تصور کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 اسے ہندوستان کی ٹیلی کام صنعت کی ایک عظیم تقریب سے تعبیر کرتے ہوئے جناب سنہا نے کہا کہ  ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر کا احساس ہو رہاہے کہ ہمارا ملک اب  اپنی پہلی موبائل، انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی  تقریب  یعنی انڈیا موبائل کانگریس کی میز بانی کر رہا ہے۔ ہم پُرامید ہیں کہ یہ برصغیر میں موبائل اور  انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک  بہت بڑا    پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔  ہمیں توقع ہے کہ سبھی گوشوں سے آنے والے  متعددطرح کے  خیالات ، تصورات اور نقطہ ہائے نظر اور کلیدی متعلقین نیز  حکومت کی شمولیت اس تقریب کو زبردست کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔

وزارت مسلسل یہ کوشش کر رہی ہے کہ ہندوستان کی سبھی 1.32 بلین کی آبادی کو سستی اور عالمی رسائی دستیاب ہو سکے اور    کامیابی کی    ایسی کہانیاں رقم ہوں، جو دنیا کیلئے باعث ترغیب بنیں۔ یہ ڈیجیٹل انڈیا کا حقیقی جشن ہوگا۔

سی او اے آئی کے ڈائریکٹرجنرل  جناب راجن  میتھیوز نے کہا کہ اس تصورکو حقیقت کی شکل دینے کیلئے  ہم حقیق معنوں میں  مواصلات کے وزیر جناب منوج سنہا کے فیاضانہ تعاون، رہنمائی اور قیادت کے تئیں شکر گزار ہیں ۔ ہم      حقیقی معنوں میں تعاون  اور صنعت کیلئے ایک سہولت بخش ماحول   دستیاب کرانے کیلئے  حکومت ہند کے شکرگزار ہیں۔       انڈیا موبائل کانگریس ملک کیلئے ایک بڑی تقریب  ثابت ہوگی۔ ہمیں یقین ہے کہ یہاں  جو غوروخوض ہوگا، اس سے عالمی  پالیسی کی جانکاری ہوگی اور آنے والے برسوں میں سبھی حصص   دار نئی ٹیکنالوجیوں کے آغاز  و اجراء کیلئے اس تقریب کے منتظر رہیں گے۔ دونوں حکومتوں اور صنعت کے اہلکاراور سینئر فیصلہ ساز افراد اس میں موجود ہوں گے اور ٹیکنالوجی  سے  وابستہ   کمپنیاں  بہترین چیزوں کی نمائش کریں گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More