25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سچن تندولکرکی سووچھتا ہی سیوامہم میں شرکت مذہبی رہنما بھی مشن میں ہوئے شامل

Sachin Tendulkar Participates in the Swacchata Hi Seva Campaign; Faith leaders also join the Mission
Urdu News

نئیدہلی، افسانوی شہرت کے حامل کرکٹ کھلاڑی سچن تندولکر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سووچھتا ہی سیوا مہم کی حمایت میں آگے آئے اور انہوں نے ممبئی میں سووچھتا مہم کی قیادت کی۔ انہوں نے باندرہ میں گلیوں کی صفائی کر کے ’ شرم دان‘ کیا۔ اس مہم کی مشہور شخصیات کےذریعے حمایت کے سلسلے کوآگے بڑھاتے ہوئے ملیالم سپر اسٹار مموٹی نے سووچھتا ہی سیوا مہم میں حصہ لینے کیلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دعوت قبول کر لی ہے۔

اس مہم کو مذہبی رہنما ؤں نے بھی اپنی حمایت دی ہے۔ ایک مخصوص واقعے میں رِشی کیش میں لکشمن جھولا سے رام جھولا تک سووچھتا مہم میں حصہ لینے کیلئے سیکڑوں رضاکار جمع ہوئے۔ رِشی کیش کے سب سے بڑے آشرم ، پرمارتھ نکیتن کے اراکین کے ذریعے منعقدہ اس پروگرام میں سووچھ بھارت مشن کے اہکاروں کے ساتھ ساتھ 10 سے زیادہ ملکوں کے غیر ملکی تیرتھ یاتریوں نے بھی حصہ لیا۔

کامپٹی میں واقع نیشنل کیڈیٹ کارپس آفیسر ٹریننگ اکیڈمی نے بھی پندرہ روزہ ’ سووچھتا ہی سیوا‘ صفائی مہم کا آغاز کیا۔ ایس ایم، وی ایس ایم، کمانڈنٹ، میجر جنرل اے پی باممم، اکیڈمی کے افسروں اور اسٹاف ، پری –کمیشن کورس کے کورس طلبہ اور ہندوستانی مسلح افواج کے تینوں شعبوں سے متعلق متعدد این سی سی اکائیوں نے پروگرام میں شرکت کی۔

میگھالیہ کے مِلّیم بلاک میں منعقدہ ایک تقریب میں ’ سمگر سووچھتا‘ اس کی فلاسفی بن گئی،جس میں ریاستی گورنر جناب بنواری لال پروہت نے شرکت کی۔ مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ نے متعدد ’’ سووچھتا ہی سیوا رتھ‘‘ روانہ کئے ہیں، جو دوردراز علاقوں تک جار ہے ہیں اور محفوظ بیت الخلاء ٹیکنالوجی ، صحت و صفائی سے متعلق پیغام لوگوں کے درمیان پھیلا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں سووچھتا ہی سیوا مہم کی حقیقی روح کے مطابق وولر جھیل کے کناروں پر واقع متعدد علاقوں سے کچرا جمع کیا گیا اور انہیں ٹھکانے لگایا گیا۔ بہتوں کیلئے ترغیب کا کام کرتے ہوئے جھارکھنڈ میں درجہ سات کی ایک طالبہ نے دو سال کی اپنی بچت سے عوامی بیت الخلاء تعمیر کرایا ، جسے ریاستی وزیراعلیٰ نے سووچھتا چمپئن سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More