29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سب کے لئے بجلی

Urdu News

نئی دہلی۔23؍مارچ۔مرکز اور ریاستوں کے درمیان، ایک ریاست اترپردیش کو چھوڑ کر باقی سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا اور اس پر عملدرآمد جاری ہے۔ یہ بات بجلی، کوئلہ و نئی اور قابل تجدید توانائی اور کانوں کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ خاص طور پر ریاستوں کیلئے تیار کئے گئے منصوبوں میں سبھی ریاستوں کیلئے 24 گھنٹے ساتوں دن بجلی کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ 17-2016 /18-2017 اور 19-2018 میں سبھی ریاستوں کی توانائی کی ضرورت بالترتیب 1232.117 ارب یونٹ (بی یو) ، 1346.696 بی یو ، اور 1473.451 بی یو ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ جن گھروں میں بجلی نہیں ہے اُن میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعے بجلی فراہم کرانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اِن اقدامات میں دیگر کے علاوہ یہ اقدامات بھی شامل ہیں: توانائی کی وافر مقدار کا جائزہ ، بجلی تیار کرنے کی صلاحیت اور انتہائی درجے کی ضرورت ، ترسیلی نظام (ریاستوں کے مابین اور اندرونِ ریاست دونوں) نیز نظام تقسیم بجلی

کی 24 گھنٹے ساتوں دن ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے حاصل کی گئی معلومات پر عمل کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچے اور مالی ضرورت کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ ان ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے ایک لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا ہے۔ یہ لائحہ عمل مختلف اسکیموں کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، جیسے

دین دیال اُپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) ۔ اس لائحہ عمل کا مقصد نظام تقسیم کو مستحکم بنانا او ر اِسے فروغ دینا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More