38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا جمہوریہ کرغستان کا دورہ

Urdu News

نئی دہلی۔؍اگست۔مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ جمہوریہ کرغستان کا دورہ کرنے والے ایک وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ وہ وہاں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رُکن ممالک کے سربراہان حکومت کی نویں میٹنگ میں شرکت کریں گے، جو 24 سے 25 اگست 2017 کو منعقد کی جائےگی۔ اس میٹنگ میں ہنگامی حالات کی روک تھام اور خاتمے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بھارتی وفد میں وزارت داخلہ ، قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران شامل ہیں۔

بھارت کو اس سال ایس سی او کی مکمل رکنیت حاصل ہوگئی تھی اور وزیر اعظم جناب مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ چوٹی میٹنگ میں شرکت کی تھی جو قزاخستان کےشہر آستانہ میں جون 2017 میں منعقد ہوئی تھی۔ بھارت کے ایس سی او کے رکن کے طور پر اس میٹنگ میں شرکت سے ، ایس سی او کے دائرہ کار میں ، ہنگامی حالات سے ا ٓبادی اور علاقوں کی حفاظت کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کی ترقی کو ایک نئی رفتار دینے کی راہ میں نئے موقع فراہم ہوں گے اور علاقائی اور عالمی پلیٹ فارم پر نئی پوزیشن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ملکوں کے سربراہان مملکت کی میٹنگ میں ایس سی او رکن ممالک کی حکومتوں کے مابین سمجھوتے پر عمل درآمد کیلئے 19-2018 کے لائحہ عمل پر غور کیا جائیگا اور اسے منظوری دی جائے گی۔ یہ معاہدہ ہنگامی صورتحال کو ختم کرنے میں مدد دینے کیلئے تعاون سے متعلق ہے۔

دورے کے دوران امید ہے کہ وزیراعلیٰ ایس سی او کے کچھ ممبر ملکوں کے وزراء کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More