32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شری تھاورچندگہلوت نے ورچؤل طور پر 10,000 اصطلاحات کے ساتھ ہندوستانی اشاراتی زبان کی لغت کے تیسرے ایڈیشن کا اجرا کیا

Urdu News

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر شری تھاورچندگہلوت نے آج ایک ورچؤل پروگرام میں 10,000 اصطلاحات (6000 پہلے کی اصطلاحات سمیت) کے ساتھ ہندوستانی اشاراتی زبان (آئی ایس ایل) کی لغت کے تیسرے ایڈیشن کا اجرا کیا۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت شری کرشن پال گجر نے مہمان خصوصی کے طور پر اس موقع پر شرکت کی۔ لغت کو ہندوستانی اشاراتی زبان ریسرچ اور تربیتی سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، جو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کے امپاورمنٹ کے محکمہ (دویانجن) کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔

ایسی قیمتی لغت کو منظر عام پر لانے کے لیے ہندوستانی اشاراتی زبان ریسرچ اور تربیتی سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) کی تعریف کرتے ہوئے، شری تھاورچندگہلوت نے کہا کہ اس سال دہلی کے راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں آئی ایس ایل آر ٹی سی کی جھانکی دیکھنا فخر کی بات تھی۔ انھوں نے کہا آئی ایس ایل لغت کا پہلا ایڈیشن 23 مارچ 2018 کو 3000 اصطلاحات کے ساتھ اور دوسرا ایڈیشن 6000 اصطلاحات (پہلے کی 3000 اصطلاحات سمیت) 27 فروری 2019  کو جاری کیا گیا تھا۔ اب آج جاری کردہ آئی ایس ایل لغت کے تیسرے ایڈیشن میں روزانہ استعمال کی کل 10,000 اصطلاحات ، تعلیمی اصطلاحات، قانونی اور انتظامی اصطلاحات، طبی اصطلاحات، تکنیکی اصطلاحات اور زرعی اصطلاحات شامل ہیں۔ لغت میں ملک کے مختلف حصوں میں استعمال ہونے والے علاقائیاشارے بھی شامل ہیں۔ انھوں نے تصدیق کی کہ مرکزی حکومت ہمارے ملک کےدویانجن کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے اور کئی نئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور گذشتہ سات سالوں کے دوران تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں بھی نشستیں محفوظ کرنے سمیتدوانجن کے لیے متعدد نئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔

اپنے خطاب میں شری کرشن پال گجر نے کہا کہ ڈی ای پیڈبلیوڈی کے تحت آئیایس ایل آر ٹی سی متاثرہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے قابل ذکر کام کررہی ہے اور وہ ان کو تعلیمدلانے کے لیے بہت سارے کورسز بھی چلا رہے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ 10000  اصطلاحات پر مشتمل یہ لغت اپنے مقصد کو پورا کرے گی۔

ان 10000 اصطلاحات کے ساتھ آئی ایس ایل لغت ایک جدید 4 سالہ پروجیکٹ کا نقطہ عروج ہے، جسے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کے امپاورمنٹ کے محکمہ (دویانجن) کے تحت ایک خود مختار ادارہہندوستانی اشاراتی زبان ریسرچ اور تربیتی سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا۔آئی ایس ایل لغت کا پہلا ایڈیشن 23 مارچ 2018  کو 3000 اصطلاحات کے ساتھ اور دوسرا ایڈیشن 6000 اصطلاحات (پہلے کی 3000 اصطلاحات سمیت) 27 فروری 2019  کو جاری کیا گیا تھا۔

آئی ایس ایل لغت کے تیسرے ایڈیشن میں روزانہ استعمال کی کل 10,000 اصطلاحات ، تعلیمی اصطلاحات، قانونی اور انتظامی اصطلاحات، طبی اصطلاحات، تکنیکی اصطلاحات اور زرعی اصطلاحات شامل ہیں۔ ویڈیوز میں اشارے، اشارے کے لیے انگریزی اصطلاح اور تصاویر شامل ہیں۔ لغت میں ملک کے مختلف حصوں میں استعمال ہونے والے علاقائیاشارے بھی شامل ہیں۔

لغت کو بہروں کی کمیونٹی کی مکمل شمولیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ صرف بہروں کے ماہرین نے لغت کے لیے اشارے فراہم کیے ہوں۔ اس کے علاوہ، لغت میں موجود اشاروں کی 7 سے 9 فروری 2018، 22 سے 24 جنوری 2019 اور 3 سے 6 مارچ، 2020 کے دوران منعقدہ تین قومی ورکشاپوں میں ہندوستان بھر کے بہروں کے ماہرین نے توثیق کی ہے۔

آئیایس ایل لغت کا استعمال2018 میں اس کے پہلے ایڈیشن کے آغاز کے بعد سے خصوصی معلمین ، آئیایس ایل ترجمانوں ، سننے سے معذور بچوں کے والدین ، اس فیلڈکے پیشہ ور افراد ، سماعت سے معذور افراد کے ساتھ کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے ذریعہ کیاگیا ہے۔ اس لغت کو معذور بچوں کے لیےتعلیمی مواد تیار کرنے کے لیے بطور وسیلہ اور تقریر / متن سے اشارہ اور اشارہ سے اسپیچ / ٹیکسٹ مشینٹرانسلیشنسوفٹ ویئر کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ آئیایس ایل لغت آئیایس ایل کے بارے میں شعور بیدار کرنے ، مواصلات کی سہولت فراہم کرنے اور سماعت سے معذور افراد کو بہتر رسائی کی خدمات فراہم کرنے کا ایک اہم وسیلہ ہے ، اور اس طرح معذور افراد کے حقوق (آر پیڈبلیوڈی) ایکٹ 2016 کے اہداف کو حاصل کرنے کا ایک ضروری قدم ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More