38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ نے آج یوم اطفال کے موقع پر قومی اطفال ایوارڈز 2017 عطا کئے

President of India gives away National Child Awards 2017 on occasion of Children’s Day today
Urdu News

نئی دہلی، نومبر۔صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کوند نے آج نئی دلی میں یوم اطفال کے موقع پر قومی اطفال ایوارڈز 2017عطا کئے۔ یہ ایوارڈز خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے وزیر  مملکت ڈاکٹرویریندر کمار کی موجودگی میں  دیئے گئے۔ قومی  اطفال ایوارڈ 2017 بچوں کی غیر معمولی کار کردگی کا  جشن منانے کے ساتھ ساتھ بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے انفرادی سطح پر کام کرنے والے لوگوں اور اداروں کو دیئے گئے۔

اس سال صدرجمہوریہ نے 16 بچوں  کونوازا۔ان میں سے ایک بچے کو سونے کا تمغہ، جبکہ 15بچوں کو چاندی کے تمغے دیئے گئے۔ بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے قومی ایوارڈ تین افراد اور پانچ اداروں کو دیئے گئے۔ راجیو گاندھی مانو سیوا ایوارڈ 3 افراد کو دیا گیا۔

غیر معمولی حصولیابی کے لئے قومی اطفال ایوارڈ :

غیر معمولی حصولیابی کیلئے قومی اطفال ایوارڈ ، تعلیم، ثقافت، فنون، کھیل کود ، موسیقی  وغیرہ کے شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں والے بچوں کو ان کی صلاحیتوں کے اعتراف  میں دیا جاتا ہے۔ 5 سے 18 سال  تک کے بچے اس ایوارڈ کے اہل ہیں۔ انتہائی غیر معمولی حصولیابی والے بچے کو  نقد  20 ہزار روپے، ایک سند/توصیف نامہ اور سونے کے تمغے سے نواز ا جاتا ہے۔ 15اس سال  دیگر بچوں کو دس ہزار روے نقد،ایک سند /توصیف نامہ اور  چاندی کا  تمغہ دیا گای ہے۔ سونے اور چاندھی کا  تمغہ جیتنے والوں کو2015 سے  بالترتیب 10ہزار اور 3 ہزار روپے کا بُک واؤچر بھی دیا جا رہا ہے۔ 2017 کیلئے درج ذیل بچوں کو ایوار ڈ دیا گیا ہے:

نمبر شمار نام ریاست ضلع شعبہ تمغہ
1 ماسٹر آکاش منوج تمل ناڈو کرشنا گری جدت طرازی سونے کا
2 ماسٹر شاہیل ڈے آسام کامروپ کھیل(شطرنج) چاندی
3 ماسٹر سریشٹھ اگروال چھتیس گڑھ رائے پور جدت طرازی چاندی
4 ماسٹرنشانت ابھانگی گجرات راج کوٹ اکیڈمکس چاندی
5 ماسٹر جے شیل بدھا دیو ہریانہ گڑگاؤں موسیقی چاندی
6 کماری زائرہ وسیم جموں و کشمیر جموں فن چاندی
7 کماری نکھیا شمشیر کرناٹک بنگلورو سماجی خدمت چاندی
8 ماسٹر سواستک پدما کرناٹک دکشن کنڑ جدت طرازی چاندی
9 ماسٹر فلوئڈ ایمینوئل لی بیرا کیرالہ ارناکولم موسیقی چاندی
10 ماسڑ رشبھ گرف مدھیہ پردیش بھوپال جدت طرازی چاندی
11 ماسٹر جیسل شاہ مہاراشٹر ممبئی سٹی کھیل (شطرنج) چاندی
12 کماری لبدھی سرانا راجستھان ادے پور کھیل(رولر اسکیٹنگ) چاندی
13 ماسٹر کرشن پنڈت اترپردیش گوتم بدھ نگر جدت طرازی چاندی
14 کماری ثانیہ سبھاش جزائر انڈمان و نکوبار ساؤتھ انڈمان کھیل(مارشل آرٹ) چاندی
15 ماسٹر آرین چوپڑ دہلی ضلع مغربی دلی کھیل (شطرنج) چاندی
16 کماری کششس دہلی مرکزی دلی تھیئٹر چاندی

بچوں  کی فلاح و بہبود کیلئے قومی ایوارڈ(افراد اور ادارے):

یہ ایوارڈس بچوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے شعبے میں غیر معمولی کار کردگی کیلئے اہل اداروں اور افراد کو دیئے جاتے ہیں۔ ان ایوارڈز کا آغاز ایسی رضاکارانہ سرگرمیوں کے اعتراف کیلئے کیا گیا تھا۔ اس کے تحت ہر ایک ادارے  کو 3 لاکھ روپے نقدانعام   اور توصیف نامہ جبکہ ہر فرد کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور توصیف نامہ دیا جاتا ہے۔ اب تک 157 ادارے اور103 افراد اس با وقار ایوارڈ سے نوازے جا چکے ہیں۔ اس سال کے ایوارڈ یافتگان کی تفصیل  حسب  ذیل ہے:

افراد

نمبر شمار نام ریاست ضلع
1 جناب آنند کمار بہار پٹنہ
2 جناب مہیش جادھو کرناٹک بیلاگاوی
3 جناب اچیوتا سمنتا اڈیشہ بھونیشور

ادارے

نمبر شمار نام ریاست ضلع
1 انوویٹیومڈ برین آپٹی مائزیشن انسٹی ٹیوٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ دہلی شمال مغربی ضلع
2 سوسائٹی فار ٹرائبل اینڈ رورل ڈیولپمنٹس کرناٹک چمراج نگر
3 اکشے پتر فاؤنڈیشن کرناٹک بنگلورو
4 آرمبھ انڈیا انیشی ایٹیو) مہاراشٹر ممبئی
5 نروان-اے سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن اترپردیش لکھنؤ

راجیو گاندھی مانو سیوا ایوارڈ:

اس زمرے میں معذور بچوں سمیت ، بچوں کی خدمت کے کام میں غیر معمولی تعاون دینے والے افراد کی خدمات کا  اعتراف کیا جاتا ہے۔اس ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے  کا معیار بچوں کے کاز کیلئے کسی فرد کے ذریعے   انجام دیئے گئے کام کا معیار ہے۔ بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے ملک میں انفرادی کام کی خاص اہمیت ہے اور یہ ایوارڈ ایسے ہی رضاکارانہ خدمات  میں کسی فرد کے ذریعے  کئے گئے غیر معمولی تعاؤن کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔اس ایوارڈ کے تحت 3 لاکھ روپے نقد ، چاندی کی ایک پلیٹ اور توصیف نامہ دیا جاتا ہے۔ خواتین و اطفال بہبود کے وزیر کی زیر قیادت ایک قومی سلیکشن کمیٹی، ریاستی حکومتوں /مرکز کےزیر انتظام علاقے کے ماہرین کے ذریعے کی گئی نامزدگیوں میں سے ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا انتخاب کرتی ہے۔ اس سال کے ایوارڈ یافتگان حسب ذیل ہیں:

نمبرشمار نام ریاست ضلع
1 جناب شانتی لال گلاب چند مٹھا مہاراشٹر پونے
2 جناب چیزہیان رامو تملناڈو ترووناملائی
3 محترمہ شوبھا ودیارتھی اتراکھنڈ نینی تال

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More