30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی جی پی جموں و کشمیر نے ریا ست کی سلا متی کی صورتحال پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے تبادلۂ خیال کیا

DGP J&K discusses security situation in the state with Dr Jitendra Singh
Urdu News

 نئی دہلی۔ جموں و کشمیر کے ڈائر یکٹر جنرل آف پولس (ڈی جی پی)جناب ایس پی وید نے کل نئی دہلی میں شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونیئر)کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات اور پینشن،ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملا قات کی اور ریا ست میں سلا متی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مختصر اً بتا یا ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حالیہ ہفتوں کے دوران سلا متی دستوں  کے ذریعہ اٹھا ئے گئے مزید متحرک اقدامات اور ان کی کا میا بی اور حصولیا بیوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا ، مرکزی حکومت نے وضاحت ، یکسانیت اور اعتماد کی پا لیسی اپنا ئی ، جس کے نتیجے میں ، سل متی دستے اپنی پیشہ ورانہ دانشمندی کے مطا بق اپنے کام کی آ زادی کا لطف لے رہے ہیں ۔

ڈاکٹر ایس پی وید نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بتا یا کہ حالیہ ملی ٹینسی مخالف مہموں میں ملی کا میا بیوں کے نتیجے میں فوج کا حوصلہ بہت بلند ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ سلا متی دستوں کے دوسرے ونگس کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس، ملی ٹینٹوں کا تعا قب کر نے اور ان کے خلاف کا  رروائی کر نے کے لئے جدید ٹیکنا لوجی اور ہا ئی ٹیک طریقوں کا بھر پور استعمال کر رہی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More