39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ایچ این اننت کمار کے انتقال پر تعزیتی میٹنگ کا انعقاد

Urdu News

نئی دلّی، پارلیمانی امور اور کیمیاجات و کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ این اننت کمار کا آج بنگلورو میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔
آنجہانی وزیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پارلیمانی امور اور شماریات و پروگرام نفاذ کے وزیر مملکت جناب وجے گوئل اور پارلیمانی امور اور آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا احیا کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج یہاں پارلیمانی ہاؤس کی عمارت میں منعقدہ تعزیتی میٹنگ کی صدارت کی۔
دونوں وزراء نے آنجہانی اننت کمار کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کے واقعات بیان کرتے ہوئے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ عوامی خدمت کے لئے وقف ان کی زندگی سے ترغیب حاصل کریں۔ آنجہانی وزیر کے احترام میں دو منٹ کا سکوت اختیار کیا گیا اور سبھی حاضرین نے آنجہانی وزیر کو گلہائے عقیدت نذر کئے۔
اس موقع پر جو معززین موجود تھے ان میں راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب دیش دیپک ورما، لوک سبھا کی سکریٹری جنرل محترمہ اسنیہ لتا شریواستو، پارلیمانی امور کے سکریٹری جناب ایس این ترپاٹھی کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ اور پارلیمانی امور کی وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More