36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مختار عباس نقوی نےحج 2021 جائزہ میٹنگ کا انعقا د کیا

Urdu News

نئی دہلی، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر  جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ  عالمی وبا کے پیشِ نظر، حج  2021  کی ادائیگی،  قومی  و  بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما خطوط پر منحصر ہوگی۔

آج نئی دہلی میں حج  2021  سے مُتعلّق جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، جناب نقوی نے کہا کہ حج  2021  جون۔جولائی کے مہینے میں وقوع پذیر ہونا ہے،  لیکن عوام کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے  کورونا عالمی وبا کے پیش نظر حکومت سعودی عربیہ اور حکومت ہند کے  ذریعہ جاری کردہ لازمی رہنما خطوط کو ذہن میں رکھتے ہوئے  مناسب  وقت  پر حج  2021  پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

جناب نقوی نے کہا کہ حج  2021  کے بارے میں  حکومت سعودی عربیہ کے ذریعہ فیصلہ  کئے جانے کے بعد  حج کمیٹی آف انڈیا اور دیگر ہندوستانی ایجنسیاں  حج 2021 کی درخواستیں موصول کرنے  کے عمل اور دیگر متعلقہ  تیاریوں سے متعلق رسمی اعلان کریں گی۔

جناب  نقوی نے کہا کہ لازمی رہنما خطوط کے پیش نظر حج کے پورے عمل میں  اہم تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔ان میں ہندوستان اور سعودی عرب  دونوں میں رہائش، ٹرانسپورٹ، صحت اور دیگر انتظامات شامل ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران عازمین حج کی صحت  و  سلامتی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ ہندوستانی ایجنسیاں اس سلسلے  میں ضروری انتظامات کریں گی۔  حکومت ہند اور حج کمیٹی نے عازمین حج کی صحت  اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری تیاریاں شروع کردی ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ ہندوستان کے صد فیصد ڈیجیٹل حج انتظامات کا نتیجہ ہے کہ کورونا وباء کے دوران  حج 2020 کو کینسل کئے جانے کے بعد ایک لاکھ  23 ہزار افراد کو بغیر کسی کٹوتی کے،  ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے  2100 کروڑ روپئے واپس لوٹائے گئے۔ سعودی عرب کی حکومت نے  ٹرانسپورٹیشن سے متعلق تقریباً  100 کروڑ روپئے واپس کئے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ ہندوستان میں صد فیصد ڈیجیٹل حج نظام کا نتیجہ ہے کہ گذشتہ  3 برسوں کے دوران عازمین حج  کی تقریباً  514 کروڑ اضافی رقم بھی کورونا کے دور میں  براہ راست  ان کے بینک کھاتوں میں واپس کی گئی  جو کہ حج  کی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔

اس جائزہ میٹنگ میں وزارتِ اقلیتی امُور کے سکریٹری جناب پی کے  داس  اور  وزارت کے دیگر سینئر افسران،  وزارتِ خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری، جناب و پُل اور  وزارت شہری ہوا بازی کے جوائنٹ سکریٹری جناب  ایس کے  مشرا  نے شرکت کی۔  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس میٹنگ میں سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید، جدہ میں ہندوستان کے قائم مقام قونصل جنرل جناب وائی صابر، حج کمیٹی آف انڈیا کے  سی ای او  جناب  ایم  اے خان،  وزارت صحت اور ایئر انڈیا وغیرہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More