30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمۂ دوا سازی (فارما سیو ٹیکلز) میں سوچھتا پکھواڑہ

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کی وزارت برائے کیمیکلزاورفرٹیلائزرس کےمحکمۂ دواسازی،16اگست سے 31اگست2017 تک سوچھتا پکھواڑہ منا ئے گا ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سوچھتا پکھواڑے کو مزید سنجیدگی سے لیں اور ہندوستان کو واقعی میں صاف ستھرا بنا نے کے لئے اس پر حقیقی پیمانے پر کا م کریں ۔

محکمے نے سوچھتا سے متعلق سرگرمیوں پر مبنی عملی منصوبہ تیار کر کے نفاذ کے لئے اپنی تمام تنظیموں کو بھیج دیا ہے ۔ سوچھتا پکھواڑہ کے دوران پندرہ روز پرمشتمل صاف صفائی کی مہمیں یا سرگرمیاں محکمے کے دفتر/احاطے اور محکمے کے زیر انتظام خود مختار اداروں نیز سرکاری شعبے کے اداروں میں شروع کی جا رہی ہیں۔ محکمہ اس دوران سوچھتا سے متعلق مختلف سرگرمیاں جیسے بیکار فائلوں کے ڈھیر کا نپٹارا، احاطے کی صفائی اور صفائی کے فروغ کے کام انجام دے گا ۔

مزید یہ کہ ، محکمے نے سوچھتا پکھواڑے کے دوران فارما اور میڈیکل ڈیوائسزمحکمے کے میڈیکل ڈیوائسز ایسو سی ایشن اور ملک میں ان کے مینو فیکچروں ،تاجروں ، رٹیلرس اور کیمسٹوں کو بھی حکومت کی اس اہم پہل میں مثبت تعاون دینے کو کہا ہے ۔ 14/اگست 2017 کو فا رما سیکریٹری نے دواساز صنعتوں کی ایک میٹنگ بلائی اور انہیں درج ذیل پر عمل کرنے کی ہدایت دی ۔

(1)ملازمین اور پڑوسی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پیدا کر یں ۔

(2)ایک منتخب علاقہ لے کر اس کی صفائی ستھرائی پر کا م کریں اور اس میں مقامی اتھارٹیوں کو بھی شامل کریں اور اس مہم کو سوچھتا پکھواڑہ کے اختتام کے بعد بھی جا ری رکھیں ۔

(3)صفائی کے لئے بیداری پیدا کر نے کی مہم میڈیا کے ذریعہ  مقامی اور قومی سطح تک لے جا ئیں  ۔ اور

(4)سالانہ فارما /میڈیکل ڈیوائسز میٹ کے موقع پر سوچھتا کے لئے مینو فیکچررس ،کیمسٹوں کے لئے ایوارڈ شروع کرائیں۔

17-8-16کو محکمے میں سیکریٹری (فارما )نے اس سلسلے بہت بڑے پیمانے پر حلف برداری بھی کی اور اس طرح کی حلف برداری مہم فارما پی ایس یو اور این آئی پی ای آر میں بھی کی گئی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More