27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

معزز صدر جمہوریہ ہند کی منتخب تقاریر کی کتابیں اُن کی ذہانت کی عکاسی کرتی ہے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، ،نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے  سماجی برائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ چھوا چھات اور صنفی امتیاز  جیسی سماجی برائیوں کو ختم کرنے میں  سرگرم رول ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ماحولیاتی نظام فوری طور پر قائم کرنے کی ضرورت ہے جس میں ملک میں دستیاب غیر معمولی صلاحیت ، نظریات اور  اختراعی اہلیت کو  یکجا کرکے استعمال کیا جاسکے تاکہ جامع اور پائیدار ترقی کو  یقینی بنایا جاسکے۔

آج نئی دہلی کے  پرواسی بھارتی   کیندر میں  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند  کی کتاب  ’’ دی ریپبلکن ایتھک ( والیوم-2)  اور  لوک تنتر کے سؤر (کھنڈ-2) کا اجراء کرنے کے بعد  تقریر کرتے ہوئے  نائب صد رجمہوریہ  ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ  بھارت اپنی تاریخ کے  ایک ایسے اہم موڑ پر ہے جہاں یہ  جامع ترقی کی جانب  ایک بڑی جسٹ لگاسکتا ہے اور  اہم چیلنجوں اور  رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے جامع ترقی  کے اپنے حصول کی جانب تیزی سے آگے بڑھ سکتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  عوامی زندگی میں  اقدار اور  اخلاقیات  کو برقرار رکھنا  عوام کے لئے  بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  وہ  اور  صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اس بات کو اچھی طرح محسوس کرتے ہیں اور صاف بھارت ، ایک تعلیم یافتہ ہنر مند بھارت ، ایک  اختراعی بھارت ، ایک چست بھارت اور  ہم  آہنگ ، مضبوط اور بااختیا بھارت جیسے بہت سے معاملات میں ہماری ترجیحات  یکساں ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ  صدر جمہوریہ کے خطابات میں  ملک  ، اس  کے ویژن ، امنگیں اورتوقعات  کی عکاسی ہوتی ہے ، جو  ان کے خیالات کی  وضاحت اور  تجزیہ کرنے اور  مطالعہ کرنے کی ان کی قابلیت  صدر جمہوریہ کے خطابات  میں  صاف نظر آتی ہے، جو ان کے  ملک اور بیرونی ملکوں کے دورے کے دوران  دیئے گئے خطابات سے  واضح ہیں۔

 جناب نائیڈو نے کہا کہ  صدر جمہوریہ  نے  ہمیں  اپنی تقریروں کے ذریعے  ہمارے ان دتاؤں – کسانوں ، ہمارے سائنس دانوں، پیشہ ور افراد اور  بہادر  جوانوں کے تعاون کی  یاد دلائی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تعلیم ایک پسندیدہ موضوع ہے جس کی  صدر جمہوریہ کی  کئی تقریروں میں عکاسی ہوتی ہے، نائب صدر نے  اس خیال کا اظہار کیا کہ جناب کووند کے لئے تعلیم  صرف  اعداد وشمار جمع کرنا ہی نہیں ہے بلکہ ان کے لئے تعلیم  بااختیار بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔ وہ  چاہتے ہیں ہماری یونیورسٹیاں ایک نئے بھارت کی جانب  پیش رفت میں  پاور ہاؤس کا  کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر جمہوریہ نے اپنے سائنسی اداروں  سے  اپنی بہت سی امیدیں وابستہ رکھی ہیں۔

 نائب صدر جمہوریہ نے  زور دے کر کہا کہ  ایک منجھے  ہوئے اور  ممتاز  وکیل  ہونے کی وجہ سے صدر جمہوریہ  اقتدار اور پیشوں کے چیلنجوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  آئینی طریقوں سے  سماجی تبدیلی میں  پختہ یقین رکھنے والے  جناب کووند  نے ہمیشہ  غریب سے غریب تر افراد کو  انصاف دلانے  اور  سب سے زیادہ  محروم افراد کی  آنکھوں  سے آنسو پوچھنے  میں  انصاف دلانے میں قانونی پیشے کے  امکانات پر  زور دیا ہے۔

 اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے  کہا کہ  صدر جمہوریہ افسر شاہوں میں  عہد بستگی اور  ہمدردی  کی اعلیٰ سطح   کی امید  کرتے ہیں ،  نائب صدر نے کہا کہ  جناب کووند  نے  مختلف خدمات  اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو  سینکڑوں نوجوان سول سرونٹس بننے کی تحریک دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارے صدر جمہوریہ  کی  ذہانت پر مبنی تحریروں  کا مجموعہ یہ  کتابیں  لوگوں کے باعث تحریک ہیں۔

 پرامن طریقے سے  ملک کے اقتدار اعلیٰ کے تحفظ کے لئے بھارت کی عہد بستگی پر  کتاب  کی تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  بھارت نے  ہمیشہ ہی  امن اور تعاون کی اقدار  پر سختی سے عمل کیا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ  بھارت کے خلاف  کسی بھی  قسم کی جارحیت  کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

نائب صدر جمہوریہ نے  معزز صدر جمہوریہ کی تقریروں  کے مجموعے کی اشاعت کے لئے اطلاعات ونشریات  کے وزیر  جناب پرکاش جاؤڈیکر اور ان کی ٹیم کو  مبارک باد دی۔

اس موقع پر  اطلاعات ونشریات  ، ماحولیات ، جنگلات  اور آب وہوا میں تبدیلی  کے وزیر  جناب پرکاش جاؤڈیکر  ، سماجی انصاف  اور تفویض اختیارات کے وزیر  جناب تھاور چند گہلوت  ، اطلاعات  ونشریات  کی وزارت کے سکریٹری جناب  امت کھرے  اور  پبلی کیشن  ڈویژن  کی ڈی جی  محترمہ سادھنا راوت بھی موجود تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More