26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی سال 18-2017 کے لے جی ایس ٹی محصول کی وصولیابی

Urdu News

نئی دہلی؛ 18-2017 میں  اگست 2017 اور مارچ 2018 کے درمیان جی ایس ٹی کے تحت کل محصول 7.19 لاکھ کروڑ روپے وصول کئے گئے۔ اس رقم میں سی جی ایس ٹی کے 1.19 لاکھ کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کے 1.72 لاکھ کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی کے 3.66 لاکھ کروڑ روپے شامل ہیں (جس میں درآمدات پر 1.73 لاکھ کروڑ روپے بھی شامل ہیں)۔ اس رقم میں درآمدات پر 5702 کروڑ روپے سمیت، محصول کے 62021 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔ ان 8 مہینوں کے لیے اوسط ماہانہ وصولیابی 89885 کروڑ روپے کی ہوئی ہے۔

ایک مہینے میں  گھریلو سپلائی پر ٹیکس، ریٹرن کے عمل کے ذریعے وصول کیا گیا، جس کی وصولیابی اس سے اگلے مہینے میں کی گئی۔ البتہ آئی جی ایس ٹی اور برآمدات پر محصول اسی مہینے میں وصول کیا گیا۔ لہٰذا رواں سال میں گھریلو سپلائی پر جی ایس ٹی اگست 2017 سے مارچ 2018 تک صرف آٹھ مہینے میں وصول کیا گیا۔ آئی جی ایس ٹی اور درآمدات پر محصول 9 مہینے میں جولائی 2017 سے مارچ 2018 کے درمیان وصول کیا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More