38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سوچھ بھارت مشن کے تحت ٹوائلٹ اخراجات کے تخمینے پر وضاحت

Urdu News

نئی دہلی، پینے کے پانی اور صفائی کی وزارت، سوچھ بھارت مشن کے نوٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوچھ بھارت مشن-جی کے تحت تعمیر کردہ ٹوائلٹ کے اخراجات کے کچھ غلط تخمینے سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے جارہے ہیں اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹنگ کی جارہی ہے۔

یہاں وضاحت کی جاتی ہے کہ سوچھ بھارت مشن- گرامین کے تحت ہر ایک مستحق  استفادہ کرنے والے کو  کم خرچ  پرلیکن اچھے معیار کے گھریلو   ٹوائلٹ کی تعمیر کے لئے 12 ہزار روپے بطور ترغیبات ؍ سبسڈی دیئے جاتے ہیں۔مرکزی حکومت اور ریاستیں 60:40 کی شرح سے ان ترغیبات  میں اپنا تعاون پیش کرتی ہیں۔ مرکزی حکومت ریاستوں کو  اپنی حصہ داری جاری کرتی ہے اور  یہ ریاستوں کا کام ہے کہ وہ زمین پر  اس پروگرام کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

حالانکہ ٹوئین-پٹ لیچ پٹ ٹوائلٹ کا اوسط خرچ تقریباً 12 ہزار روپے ہے، تاہم مقامی صورت حال کی بنیاد پر یہ خرچ مختلف ہوسکتا ہے۔ چند معاملات میں مستفدین بہتر معیار کے بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے حکومتی ترغیبات سے زیادہ بھی خرچ کرسکتے ہیں۔ تاہم یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ  حکومتی ترغیبات بیت الخلاء کے اخراجات کے مساوی ہیں۔

اس مشن کی شروعات سے اب تک 7 کروڑ سے زائد بیت الخلاء تعمیر کئے جاچکے ہیں اور سینٹیشن کوریج میں دوگنا اضافہ ہوا ہے یعنی  اکتوبر 2014 میں 39 فیصد سے بڑھ کر آج کی تاریخ تک 82 فیصد ہوگئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More