37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بین ریاستی کونسل سے متعلق قائمہ کمیٹی کی 12ویں میٹنگ کی وزیر داخلہ نے صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں بین ریاستی کونسل سے متعلق  قائمہ کمیٹی کی 12ویں میٹنگ کی صدارت کی۔

اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ تعاون پر مبنی وفاق کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت نے حالیہ برسوں میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین ریاستی کونسل کی جولائی 2016 میں منعقد ہونے والی میٹنگ 10 سال کے وقفے  کے بعد ہوئی تھی۔ اس کے بعد بین ریاستی کونسل کی قائمہ کمیٹی کی میٹنگیں وقفے وقفے سے ہوتی رہی ہیں تاکہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعلقات میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر تشفی کا اظہار کیا کہ اب زونل کونسلوں کی میٹنگ مستقل طور پر ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ زونل کونسل کی کم سے کم ایک میٹنگ ہر سال ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ان میٹنگوں میں ریاستوں اور مرکز اور ریاستوں سے متعلق مختلف مسائل کو اٹھایا گیا ہے تاکہ ان کا حل تلاش کیا جا سکے۔ سال 2015 میں ایسے 82 مسائل کو حل کیا گیا تھا اور سال 2016 میں 140 مسائل حل کیے گئے۔

وزیر داخلہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بین ریاستی کونسل اور قائمہ کمیٹی کی تجدید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بہت اہم ہے کہ ہم تعاون کے جذبے کو فروغ دیں اور آج خوشگوار ماحول میں ہونے والے تبادلہ خیال پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مرکزی وزارتوں /محکموں اور سات ریاستی حکومتوں کے نمائندے  کمیٹی کو تبادلہ خیال کے تعلق سے مدد پہنچانے کے لیے اس میٹنگ میں موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More