40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی آر پی ایف ایس افسران کی تربیت اب ایس وی پی این پی اے ، حیدرآباد میں ہو

Urdu News

نئی دہلی، آئی آر پی ایف ایس افسران کی تربیت  اب ایس وی پی این پی اے، حیدرآباد میں ہوگی۔  اگلے بیچ کی تربیت کا پہلا مرحلہ آئی پی ایس پروبیشنرز کے ساتھ منعقد ہوگا، اس سے بہتر تال میل  آئی آر پی ایف ایس اور آئی پی ایس افسران کے درمیان  جب وہ فیلڈ یونٹوں میں تعینات ہوں گے ، بہتر تال میل اور تعاون بھی یقینی ہوگا۔

آئی آر پی ایف ایس  (بھارتی ریلوے کی حفاظتی فورس سروس) کے افسران کو یو پی ایس سی ریلوے پروٹیکشن فورس آر پی ایف نے سول سروسز امتحانات کے ذریعے مقرر کرتا ہے۔ آئی آر پی ایف ایس پروبیشنرز کا بیچ  ہر سال تقریباً 5 سے 6 اہلکاروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ انہیں ایل بی ایس این اے اے  مسوری میں اور بھارتی ریلوے کی قومی اکیڈمی (این اے آئی آر) ، وڈودرا میں بنیادی کورس کرائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لکھنؤ میں جگجیون رام آر پی ایف اکیڈمی میں انہیں پیشہ ورانہ تربیت دی جاتی ہے۔

البتہ، آئی آر پی ایف ایس کے افسران کے تین بیچز کو 1998 اور 1999 کے شروع میں آئی پی ایس افسران کے ساتھ تربیت دی گئی تھی لیکن بعد کے برسوں میں یہ  سلسلہ ختم  کر دیا گیا۔

ریلوے کی وزارت  اور وزارت داخلہ کے درمیان بین وزارتی صلاح مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئی آر پی ایف ایس پروبیشنرز کی ابتدائی تربیت سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی حیدرآباد میں، آئی پی ایس پروبیشنرز کے اگلے بیچ کی تربیت کے پہلے مرحلے کے ساتھ کی جائے جو 2020 کے موسم سرما میں شروع ہو رہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More