34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی شاہراہوں کی اتھارٹی مختلف پروجیکٹوں کے ٹھیکے دینے میں ایک بڑی کامیابی کی سمت گامزن

Urdu News

نئی دہلی، ہندستان  کی قومی  شاہراہوں کی اتھارٹی نے جنوری 2018 تک 10460 کلو میر طویل سڑک  کی تعمیر کے لئے  بولیاں طلب کی ہیں جس پر 175000 کروڑ روپے  لاگت آئے گی۔ این ایچ اے آئی سڑک  پروجیکٹوں کے ٹھیکے دینے میں ایک زبردست   چھلانگ  لگانے کے لئے  تیار ہے۔ آئندہ 15  دن کے اندر مزید ایک ہزار کلو میٹر سڑک  کی تعمیر کے لئے مزید بولیاں  طلب کی ہیں۔  گزشتہ 5 سالوں   میں قومی  شاہراہوں کی اتھارٹی (این  ایچ  اے آئی)  کی طرف سے 2860 کلو میٹر سڑک پروجیکٹوں کے لئے ٹھیکے دیئے گئے جبکہ 17-2016 میں 4335  کلو میر طویل سڑک کی تعمیر کے لئے پروجیکٹ کے ٹھیکے دیئے گئے تھے

 سڑک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں جہاز رانی  اور آبی وسائل کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اس سال  10 ہزار   کلو میٹر کے ٹھیکے دینے کے لئے این ایچ  اے آئی کے  سامنے ایک نشانہ طے کیا ہے۔ 43 ہزار کروڑ روپے  کی لاگت کے تقریباً  2700 کلو میٹر  کی لمبائی  والے سڑک تعمیر  کے لئے  پروجیکٹوں کو  18-2017  میں اتھارٹی  کی طرف سے پہلے ہی ٹھیکے  دیئے گئے تھے اور فروری  میں 3300  کلو میٹر اور مارچ 2018 میں پانچ   ہزار کلو میٹر طویل  سڑک  تعمیر کے لئے ٹھیکے   دیے کےمنصوبے  ہیں لیکن تعمیر   کے لئے ٹھیکے  دینے کے منصوبے  میں  شرط یہ ہے کہ زمین  کی حصولی اور پروجیکٹ  کلیئرنس    میں ریاستی سرکاروں کی طرف سے تعاون اور  بولیوں کا اچھاردعمل حاصل ہو۔

 اب تک  جن پروجیکٹوں کے لئے ٹھیکے اور ٹینڈر دیئے گئے  ہیں ان پروجیکٹوں کی ایک فہرست حسب ذیل ہے ۔ توقع ہے کہ    پروجیکٹس کے لئے ٹھیکے  مارچ 2018 تک دیئے جائیں گے جس میں مہاراشٹر  میں 1900 کلو میٹر کے لئے راجستھان  میں 1150 کلو میٹر  اترپردیش  میں 880 کلو میٹر ، اڈیشہ میں 745 کلو میٹر ، آندھراپردیش  میں  650 کلو میٹر، گجرات میں 620 کلو میٹر  ، کرناٹک  میں 570  کلو میٹر ، تمل ناڈو   میں 500 کلو میٹر ، بہار میں 430 کلو میر  ، جھارکھنڈ میں 365 کلو میٹر ، تلنگانہ میں 350 کلومیٹر ، ہریانہ میں 280 کلو میٹر ، مغربی   بنگا ل میں 270 کلو میر، چھتیس گڑ اور باقی دیگر ریاستوں میں  150 کلو میٹر،  پنجاب میں 150 کلو میٹر، ہماچل پردیش میں 140 کلومیٹر، دہلی میں 120 کلو میٹر، کیرالا میں 100 کلو میٹر  سڑک کی تعمیر  کے لئے پروجیکٹ کے لئے ٹھیکے   دیئے گئے ہیں۔

 این ایچ اے آئی بھارت مالاپری یوجنا  کے لئے ایک  مثبت   شروعات کرنے کے لئے تیار ہے جسے اکتوبر  2017 میں حکومت  کی طرف سے   منظوری دی گئی تھی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ نشانے حاصل کئے جائیں این ایچ  اے آئی  نے ایک زبردست  نگرانی طریقہ کار قائم کیا ہے۔ این ایچ اے آئی  کے ہیڈکوارٹرس کے  افسران   اہم پروجیکٹوں کے پروجیکٹس  سائٹس  کا دورہ کررہے ہیں اور ریاستی حکومتوں کے ضلع کلکٹروں اور زمین کے حصولی سے متعلق   افسروں کے ساتھ  میٹنگ  کررہے ہیں تاکہ  زمین کی حصولی کے عمل کو تیز کیا جاسکے اور پروجیکٹ  کی منظوری  حاصل کی جاسکے۔ این ایچ اے آئی نے فیلڈ سطحوں پر ریٹائر ریونیو  افسروں کی ایک بڑی تعداد  میں بھرتی بھی کیا ہے۔

این ایچ اے آئی تعمیر  کی رفتار  میں اضافہ بھی کررہی ہے۔ این ایچ اے آئی کو 35 سو کلو میٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر  کو مکمل کرنا ہے۔ اس نے گزشتہ  پانچ ال میں 2170 کلو میٹر طویل  سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا تھا۔  تعمیر کی رفتار  کو برقرار رکھنے کے لئے  این ایچ اے آئی نے 133 کلو میٹر کے 27 نئے پروجیکٹوں پر کام شروع کردیا ہے اور 3 ہزار  کلو میٹر کے مزید  50 پروجیکٹوں پر کام  جلد شروع ہوگا۔ بینک  اور    مالی ادارے  اب ہائی برڈ موڈ (ایچ اے ایم) میں دلچسپی  لے رہے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More