22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی او پی ٹی ملازمین کے وفد کی وزیر مملکت (پی پی) ڈاکٹر جیتندر سنگھ سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، عملہ اور تربیت کے محکمہ (ڈی او پی ٹی)کے افسران پر مشتمل ایک وفد نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این  ای آر)کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ سے ملاقات کی ۔افسران نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی زیر قیادت حکومت کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ اس نے کل وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی کی پیش کردہ مرکزی بجٹ میں ان کے مسائل کو شامل کیا تھا۔

وفد کی قیادت عملہ اور تربیت کے سیکریٹری جناب اجے متل نے کی۔ وفد کے ارکان نے حکومت کا موجودہ ٹرانسپورٹ الاؤنس اور طبی اخراجات کے ری ایمبرسمنٹ کی جگہ انکم ٹیکس پر تنخواہ دار افراد کے لئے 40 ہزار روپے سالانہ کے اسٹینڈرڈ ڈیڈکشن کی اجازت دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے حکومت کا اس بات کے لئے بھی شکریہ ادا کیا کہ حکومت نے پچھلے تین برسوں میں ملازمین کے لئے  دیگر متعدد فلاحی اقدامات کئے ہیں۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ حکومت نے اس تنخواہ دار طبقے کی شراکت داری کا اعتراف کیا ہے، جوکہ ملک بھر میں کافی مقدار میں انکم ٹیکس جمع کرنے میں اپنی حصے داری ادا کررہا ہے اور اس کے مطابق 40 ہزار روپے کے اس طرح کے اسٹینڈرڈ ڈیڈکشن کا اعلان خصوصی طور پر اسی طبقے کے لئے کیا گیا ہے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ وزیر خزانہ بھی ستائش کے مستحق ہیں کہ انہوں نے متعدد طبقات اور ملک کے خطوں  کے دیگر مسائل کو حل کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی ظاہر کی کہ ماہی گیری سے متعلق فنڈ کے طورپر 10 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے شمال مشرق کے عوام مستفیض ہوں گے۔بمبو مشن شمال مشرق کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں جو اعلان کیا ہے وہ اس بات کی دلیل ہے کہ مرکزی حکومت دوردراز خطوں کی ترقی  کےتئیں مسلسل طورپر عہد بستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ عوام دوست ہے اور اس میں تمام طبقات کے مسائل پر توجہ دی گئی ہے اور ان کا حل نکالا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More