35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) بہترین اور معیاری خدمات کے لئے سڑکوں کی درجہ بندی کرنے کی تیاری میں

Urdu News

سڑکوں کو معیاری اور بہترین بنانے کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے ملک میں شاہراہوں کی درجہ بندی اور کارکردگی کا تخمینہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی شاہراہوں کی درجہ بندی اور تخمینہ آڈٹ کا مقصد جہاں بھی ضرورت ہو، وہاں ضروری سدھا رکو یقینی بنانا ہے، تاکہ ان کی کوالٹی یعنی معیار بہتر ہوسکے اور شاہراہوں پر آنے جانے والے مسافروں کو مرضی سے سفر کرنے میں سکون اور مزہ مل سکے اور مسافروں کو سروس کی اعلیٰ سطح فراہم ہوسکے۔

تخمینے کے پیمانے یعنی پیرا میٹرس مختلف بین ااقوامی طور طریقوں ، پریکٹسز مطالعوں پر مبنی ہے، جس کا مقصد ہندوستان کے سلسلے میں شاہراہوں کی کارکردگی کے بنچ مارکنگ کو طے کرنا ہے۔ تخمینے کے لئے ضابطے کی وسیع طور پر تین اہم حصوں میں زمرہ بندی کی گئی ہے۔ شاہراہوں کی کارکردگی (45 فیصد)، شاہراہ پر حفاظت (35فیصد) اور استعمال کرنے والوں کی خدمات (20فیصد)۔ اس تخمینے کے نتیجے کی بنیاد پر اتھارٹی ایک جامع تجزیہ کرے گی اور مجموعی خدمات کے معیار کو بڑھانے کے لئے ضروری تشریح کی سطح کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

اس کے علاوہ تخمینہ لگاتے ہوئے اہم پیمانوں پر بھی غور کیا جائے گا جن میں آپریٹنگ کی رفتار، کئی سمتوں سے گاڑیوں کی پہنچ پر کنٹرول، ٹول پلازہ پر لگنے والا وقت، سڑک انڈی کیٹرس، سڑک پوائنٹ، حادثے کی شرح، کسی حادثے سے نمٹنے میں لگنے والا وقت، کریش بیریر، روشنی، ایڈوانس ٹریفک، مینجمنٹ نظام کی فراہمی ، ڈھانچوں کی کام کی صلاحیت، گریڈ والے چوراہوں کی گنجائش، صفائی ستھرائی، شجر کاری، راستوں کے کنارے سہولتیں اور کسٹمر (گراہک) کی تسلی وغیرہ شامل ہیں۔

ہر پیرا میٹر یا پیمانے پر ہر کوریڈور کے ذریعے حاصل کیا جانے والا اسکور دراصل آپریشن کے اعلیٰ معیارات وبہتر تحفظ اور استعمال کرنے والوں کو اچھے تجربے کرانے کے لئے ضروری جانکاریاں فراہم کرائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایسے بہتر اور سدھار والے اقدامات کو بھی تجویز کرے گا جن پر عمل کرکے موجودہ شاہراہوں کو بہتر بنانا ممکن ہوپائے گا۔ اس سے قومی شاہراہوں کی اتھارٹی کے دیگر پروجیکٹوں کے لئے بھی ڈیزائن، معیارات، طور طریقوں، رہنما خطوط اور ٹھیکے کے سمجھوتوں میں خامیوں کی شناخت کرنے اور انہیں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

کوریڈور یعنی گلیاروں کی درجہ بندی متحرک ہوگی اور صاحب مراعات ٹھیکیدار، آپریٹر اس کوریڈور پر خدمات کو بہتر کرکے اپنی درجہ بندی کو بہتر کرنے کے لئے موقع حاصل کریں گے۔ تمام کوریڈور کی مجموعی درجہ بندی کے علاوہ بی او ٹی، ایچ اے ایم اور ای پی سی پروجیکٹوں کے لئے الگ درجہ بندی بھی کی جائے گی۔ درجہ بندی کا یہ عمل عملی کارگزاری اور صلاحیت لائے گا اور سڑکوں کے اعلیٰ معیاری رکھ رکھاؤ کو یقینی بنائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More