38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتیہ ریل مائیکرو پروسیسر کنٹرولڈ 18 ریلوے انجن میانمار ریلویز کو دے گی

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خواب کے مطابق بھارتیہ ریلویز پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوستانہ رشتوں کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ہندوستان اور میانمارکی  ریلویز کے درمیان  ریلویز کے شعبے میں دودہائی سے زائد عرصے سے دوستانہ  تعاون کے رشتے قائم ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے ریلویز کے  وزیرمملکت جناب راجن گوہن نے میانمار ریلویز کو اٹھارویں اےسی۔ڈی  سی 1350 ایچ پی ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوس حوالے کرنے کی رسمی تقریب میں شرکت کی۔ یہ انجن ہندوستان کے شہر وارانسی میں واقع  ڈیزل لوکو موٹیوس ورکس میں تیار کئے گئے ہیں اور انہیں آر آئی ٹی ایس کے ذریعہ  سپلائی کیا گیا ہے۔

ان آٹھ ریلوے انجنوں میں مائیکرو پروسیسر کنٹرول پر مبنی نظام نصب ہے۔ 1350 ایچ پی         ۔ اے  سی / ڈی سی اصل میں ڈیزل انجن ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جسے میانمار ریلویز نے اپنی ضرورت کے مطابق بنوایا ہے۔اسے ڈیزل لوکو موٹیوس ورکس، الہ آباد میں بنایا گیا ہے۔ان انجنوں میں بہت کم ایندھن کی کھپت ہوتی ہے اور ان میں نئی خصوصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ریلوے سیکٹر میں انجنوں کی زیادہ تر سپلائی ہندوستان کے لائن آف کریڈٹ کے تحت کی گئی ہے۔ معاہدے کے مطابق تمام انجن ستمبر 2018 تک ڈلیور کردیئے جانے تھے تاہم انہیں  مقررہ پروگرام سے چھ مہینے قبل ہی ڈلیور کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہن نے گزشتہ  دو دہائیوں  سے پابندی کے ساتھ دونوں ملکوں کے  ریلوے نظام کے درمیان جاری قریبی تعاون پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے بھارتیہ ریلویز کو طے شدہ پروگرام سے  قبل ہی اپنا پروجیکٹ مکمل کرلینے اور جدید خصوصیات کے ساتھ انجن کی وقت سے پہلے سپلائی کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے پروجیکٹ کی آسانی سے تکمیل میں میانمار انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل اور امداد کے لئے میانمار میں قائم ہندوستانی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔وزیرموصوف نے کہا کہ اس رشتے سے ہندوستان کے ساتھ دوستانہ سرحدوں کو مستحکم کرنے میں مددملے گی۔

اس موقع پر میانمار کے وزیر نقل وحمل اور مواصلات جناب یوتھانٹ سن مونگ نے دونوں ملکوں کے درمیان قیمتی خوشگوار رشتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ رشتے کس طرح آگے بھی جاری رہ سکتے ہیں۔انہوں نے بھارتیہ ریلوے کے ذریعہ پیش کردہ ٹریننگ پروگراموں اور سگنلنگ نیز ٹیلی مواصلات کے نظام میں دلچسپی ظاہر کی۔

وزارت ریلوے کے تحت سرکاری دائرے کار کے ادارے رائٹس ( آر آئی ٹی ای ایس)،  پوری دنیا میں مختلف پروجیکٹوں کے تعلق سے ریلویز کی برآمداتی شاخ ہے۔آر آئی ٹی ایس ریلویز کے رولنگ اسٹاک یعنی انجن، مسافر ڈبے، ویگن،وہیکلس کے مستقل رکھ رکھاؤ کی فراہمی کے علاوہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے رکھ رکھاؤ ، تکنیکی مطالعات ،میانمار کے ریلوے عملے کی ٹریننگ کی جیسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔رائٹس جلد ہی ورک شاپوں کو تاحال بنانے اور ان کے رکھ رکھاؤ کے لئے مطالعہ کرے گا۔ ڈیزل ماڈرنا ئزیشنز ورک، پٹیالہ کے ماہرین کی ایک ٹیم جلد ہی میانمار کاد ورہ کرے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More