21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

طویل فاصلے تک مار کرنے والی اگنی V میزائل کا کامیا ب تجربہ

Urdu News

نئی دہلی: زمین سے زمین  پر طویل فاصلہ تک مار کرنے والی نیوکلیائی صلاحیت کی حامل بین براعظمی  میزائل  اگنی V کو آج اڈیشہ کے ساحل کے قریب  واقع  ڈاکٹر عبدالکلام  جزیزہ کے روڈ  موبائیل لانچر کنسٹر  سے کامیابی  کے ساتھ داغا گیا۔

 میزائل داغنے کی پوری  کارروائی کو دفاعی  تحقیق و ترقی کے ادار ے  (ڈی آر ڈی او) کے سائنسدانوں اور دوسرے  متعلقہ افسران کی موجودگی میں   اسٹراٹیجک  فورسیز  کمان  (ایس  ایف سی) کے ذریعہ  انجام دیا گیا اور اس کی نگرانی کی گئی۔

مشن کے تمام  مقاصد  کو کامیابی کےساتھ   حاصل کرلیا گیا۔ اگنی V کا لانچ  متعدد  میزائلوں  کی کامیاب لانچنگ کے بعد   ہوئی ہے۔ اس سے ملک کی مدافعت  کی صلاحیت  مزید مستحکم ہوئی ہے۔  اسے سائنسدانوں کی انتھک کوششوں  سے اندرون  ملک تیار کیا گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More