23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی سال 19-2018 کیلئے نومبر 2018 تک راست ٹیکس کلیکشن

Urdu News

نئی دہلی، نومبر 2018 تک راست ٹیکس کلیکشن سے متعلق جو عارضی اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال 6.75لاکھ کروڑ روپے کا کلیکشن ہوا، جوکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں15.7فیصد زیادہ ہے۔

اپریل 2018سے نومبر 2018کے دوران 1.23لاکھ کروڑ روپے کا ریفنڈجاری کیاگیا، جوکہ گزشتہ برس اسی مدت کےد وران جاری کئے گئے ریفنڈ سے 20.8فیصد زیادہ ہے۔ اپریل سے نومبر 2018کےدوران مجموعی کلیکشن  (ریفنڈز کومنہا کرنے کے بعد) 5.51لاکھ ہوا جو کہ 14.7فیصد زیادہ ہے۔ راست ٹیکس کا جو مجموعی کلیکشن ہواہے، وہ مالی سال  19-2018 کے لئے راست ٹیکسوں کے مجموعی بجٹ تخمینے (11.50لاکھ کروڑ)کا 48فیصد ہے۔

جہاں تک کارپوریٹ انکم ٹیکس (سی آئی ٹی)اورپرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) کی شرح میں اضافے کا تعلق ہے، تو سی آئی ٹی کی مجموعی کلیکشن کی شرح میں 17.7فیصدجبکہ پی آئی ٹی (بشمول ایس ٹی ٹی)کی شرح میں 18.3فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ریفنڈس کو منہا کرنے کے بعد سی آئی ٹی کلیکشن میں مجموعی اضافہ 18.4فیصد اور پی آئی ٹی کلیکشن میں مجموعی اضافہ 16.0فیصد ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مالی سال 18-2017کا جو مجموعی کلیکشن ہےاس میں انکم ڈکلیریشن اسکیم (آئی ڈی ایس)، 2016کے تحت جمع ہوئی غیر معمولی رقم بھی شامل ہے، جو کہ 10،833کروڑروپےتک پہنچی تھی (آئی ڈی ایس  کی تیسری اور آخری قسط)جبکہ رواں سال کے کلیکشن میں اس طرح کی رقم شامل نہیں ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More