27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ نے پی بی جی پر خصوصی دستاویزی فلم دیکھی

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج راشٹر پتی بھون میں صدر کے باڈی گارڈز (پی بی جی) پر ایک   دستاویزی فلم دیکھی۔ نیشنل جیوگریفک کے ذریعے بنائی گئی اس دستایزی فلم کی ہدایت جناب رابن رائے نے کی ہے، جبکہ جناب امیتابھ بچن نے اپنی آواز میں اسے بیان کیا ہے۔ 15؍اگست  2018 کو  رات 9 بجے اس دستاویزی فلم  کو نیشنل جیوگریفک چینل پر دکھایا جائے گا۔

اس دستاویزی فلم میں سب سےقدیم ماؤنٹیڈیونٹ اور بھارتی فوج کی سب سے سینئر ریجیمنٹ کی کہانی پیش کی گئی ہے۔ یہ ریجمنٹ 245 سالہ قدیم روایت کی حامل ہے اور تقریباً 200 فوجیوں پر مشتمل ریجمنٹ بے لوث خدمت کی نمائندگی کرتی ہے۔

دستاویزی فلم کے ایک حصے کے طور پراپنے انٹرویو میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ صدر کے باڈی گارڈ ڈسپلن ہماری مسلح افواج کی  صلاحیتوں کی بہترین روایات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کی  شاندار روایت ہمارے ملک اور ہماری مسلح افواج کی وراثت کا منھ بولتا ثبوت ہے، لیکن ان کی صلاحیتوں کے پیچھے ، جب وہ گھوڑےکی پیٹھ پر تَن کر بیٹھتے ہیں، تو اس سے  ان کی برسوں کی محنت اور بہترین کارکردگی کےلئے ان کی مشقت کا اظہار ہوتاہے۔ یہ کبھی نہ تھکنے والے اور بہادر سپاہی دنیامیں  سب سے بہتر ہیں اور مجھے ان پر بہت فخر ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More