38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تھاور چند گہلوت نے میلا(گندگی) ڈھونے والے افراد کی ملازمت کی روک تھام کے جائزےکے لئے مرکزی نگراں کمیٹی کی پانچویں میٹنگ کی صدارت کی

Shri Thaawarchand Gehlot Chaires 5thmeeting of Central Monitoring Committeeto Review Implementation of‘Prohibition of Employment as Manual Scavengers’
Urdu News

نئی دہلی؍ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے آج یہاں‘‘ میلا ڈھونے والے افراد کو ملازمت پر رکھنے کی روک تھام اور ان کی باز آبادکاری  سے متعلق ایکٹ-2013’’(ایم ایس ایکٹ-2013) کے نفاذ کے جائزے کے لئے مرکزی نگراں کمیٹی کی پانچویں میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے، وزارت کی سیکریٹری محترم لتھا کرشنا راؤ اور وزارت کے  دیگراعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔ علاوہ ازیں اس میٹنگ میں درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن کے چیئرمین، صفائی کرمچاریوں کے قومی کمیشن کے چیئرمین، اراکین پارلیمنٹ، مرکزی نگراں کمیٹی کے غیر سرکاری اراکین کے علاوہ مرکزی وزارتوں؍محکموں، ریاستی حکومتوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مندوبین اور میلا ڈھونے والے افراد ؍صفائی ستھرائی ورکروں کی بھلائی کے لئے کام کرنے والے سماجی ورکرزنے شرکت کی۔

یہ اہم مرکزی ایکٹ پارلیمنٹ کے ذریعے ستمبر 2013 میں پاس کیا گیا تھا، جبکہ اس کو نافذ دسمبر 2014 میں کیا گیا۔ اس ایکٹ کا مقصد مختلف طریقوں سے میلا ڈھونے کے عمل کو مکمل طورپر ختم کرنا اور شناخت شدہ میلا ڈھونے والے افراد کی جامع بازآبادکاری  کرناہے۔ مرکزی حکومت مقررہ وقت میں میلا ڈھونے کے عمل کےمکمل خاتمے کے لئے خواہاں ہے اور اس کے لئے اس نے ایک مکتوب کے ذریعے ریاستی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ پورے جذبے کے ساتھ ایم ایس ایکٹ-2013 کے ضوابط او رقوانین کو  اپنے یہاں نافذ کریں۔ اس میٹنگ میں میلا ڈھونے کی شناخت کرنے کے عمل میں تیز رفتاری لانے  کے لیے آسان سروے رہنما خطوط کی بھی سفارش کی گئی۔

اس جائزہ میٹنگ کے اندر ہندوستان میں گندگی اور میلا ڈھونے کے عمل سے متعلق متعد د پہلوؤں اور ایم ایس ایکٹ-2013 سے منسلک مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا، تاکہ میلا ڈھونے والے افراد کی حیثیت سے ان اشخاص کی شناخت کو یقینی بنایا جاسکے، جو غیر تحلیل شدہ سپٹیج سے گندگی کو صاف کرتے ہیں اور انہیں میلا ڈھونے والے افراد کے زمرے میں جگہ دی جائے۔ اس جائزہ میٹنگ میں میلا ڈھونے والے  منتخب افراد کی باز آبادکاری کے لیے خود روزگار اسکیم کے نفاذ پر  بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس اسکیم کے تحت میلا ڈھونے والے منتخب افراد کی بازآبادکاری کے لیے انہیں یکشمت امدادی رقم، ہنرمندی کی تربیت اور قرض پر سود میں رعایت جیسی سہولتیں فراہم کرائی جاتی ہیں۔

جائزہ میٹنگ کے اراکین کو اس بات سے بھی مطلع کیا گیا کہ صفائی کرمچاریوں کے لیے قومی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی)نے میلا ڈھونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کو تحریک و حوصلہ دینے کے لئے متعدد بیداری کیمپوں کا  بھی اہتمام  کیا ہے، تاکہ وہ ہنرمندی کی تربیت حاصل کر سکیں اور پائیدار طریقے سے مناسب روزگار سے جڑ سکیں یا اپنی خود کی تجارت شروع کرسکیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More