30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی ایس آئی آر نے قومی املاک کے دانشوراں ایوارڈ 2018 سرکردہ تحقیق وترقیاتی ادارے کے طور پر حاصل کیا

Urdu News

نئیدہلی: ۔سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) نے 2018 کے لئے قومی املاک دانشوراں (آئی پی ایوارڈ) ’’سرکردہ آر اینڈ ڈی  اداروں / پیٹنٹ اور کاروباری اُمور  سے متعلق اداروں ‘‘ کے زمرے میں ڈاکٹر گریش ساہنی ڈی جی سی ایس آئی آر اور سکریٹری ڈی ایس آئی آر کو دیا ہے۔ یہ ایوارڈ تجارت وصنعت کے وزیر جناب سریش پربھو کے ہاتھوں دیا گیا۔ اس سلسلے میں انڈین چیمبر آف کامرس (سی آئی آئی) کے بھارتی حقوق املاک دانشوراں دفتر کی جانب سے نئی دہلی میں عالمی یوم آئی پی کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

سائنس وصنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) ایک ہم عصر آر اینڈ ڈی ادارہ ہے۔ اس ادارے کو دنیا بھر میں 1207 سرکاری اداروں  کی صف میں نواں مقام حاصل ہوا ہے اور اس کی عالمی رینکنگ  75 ہے جو 5250 اداروں میں سے طے کی گئی ہے۔ بھارت میں املاک دانشوراں تحریک  میں پیش رو کی حیثیت رکھنے والا ادارہ سی ایس آئی آر آج اپنے پیٹنٹ پورٹ فولیو کو مستحکم بنارہا ہے تاکہ منتخبہ ٹیکنالوجی دائروں اور شعبوں میں عالمی مقام حاصل کرسکے۔

سی ایس آئی آر تجربہ گاہوں کے ذریعے اب تک تکمیل والے شعبوں میں ضروریات کے مطابق ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لئے کام کیا گیا ہے اور جدید ترین علم اور انسانی وسائل بہم پہنچائے گئے ہیں۔ ملک میں سماجی اور اقتصادی ترقیات میں اس کا اہم کردار ہے۔ سی ایس آئی آر ایس اینڈ ٹی ڈومین یعنی اس کا دائرہ کار ماحولیات سے صحت تک اور پینے کے پانی سے لیکر خوراک ، ہاؤزنگ توانائی تک پھیلا ہوا ہے۔ اس میں کیمیاوی اور پیٹرو کیمیکل اشیا ء ، توانائی ، شیشے اور چینی مٹی  کی صنعت ، کانکنی ، دھات اور معدنیات، ادویہ جاتی پودے ، چمڑے سے لیکر مشینری تک ، اوزاروں اور کلیدی شعبوں اور ایرواسپیس وغیرہ کا نام بھی لیا  جاسکتا ہے۔ سی ایس آئی آر  مزید مشنوں مثلاً سوچھ بھارت مشن  ، سوستھ بھارت ، سمرتھ بھارت، میک اِن انڈیا، بھارت کیلئے جدت طرازی ، اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسکل انڈیا وغیرہ کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

بھارتی حقوق املاک دانشوراں دفتر قومی حقوق املاک (آئی پی) دانشوراں ایوارڈ ، غیرمعمولی جدت طرازیوں کا عمل انجام دینے والوں ، اداروں اور کمپنیوں کو ، پیٹنٹ ڈیزائن ، ٹریڈ مارک اور جغرافیائی انڈیکیشنوں کیلئے ہر سال عالمی آئی پی ڈے کے موقع پر دیتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More