28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی اے ٹی کے چیئرمین جسٹس دنیش گپتا نے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی: سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو   ٹرائبونل  ( سی اے ٹی )  کے چیئر مین جسٹس دنیش  گپتا نے آج یہاں شمال مشرقی ریاستوں کی  ترقی کے مرکزی وزیر  مملکت ( آزادانہ چارج  )  ، نیز وزیر اعظم کے دفتر  ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی  اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سی اے ٹی  حکومتِ ہند کا ایک اہم ٹرایبونل  ہے ۔ سرکاری ملازمین  کی خدمات   اور معاملات سے متعلق  تنازعات کو حل کرنے کے لئے اس کا قیام عمل میں آیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرائبونل   نہ صرف مختلف عدالتوں  کے بوجھ کو کم کرتی ہے بلکہ سرکاری  ملازمین کو بھی نہایت  تیزی کے ساتھ  امداد اور راحت  فراہم کرتی ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس دنیش گپتا    کے ، اُن  کے چیئرمین   کا عہدہ سنبھالنے سے ٹرائبونل  کو عدلیہ  کے شعبے میں ان کے وسیع تجربات سے یقیناً فائدہ حاصل ہو گا ۔

          جسٹس  دنیش  گپتا  ، جنہوں نے حال ہی میں سی اے ٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا ہے  ، نے کہا کہ ان کی ترجیح سی اے ٹی  میں زیر التوا معاملات کو حل کرنا ہے ۔

          سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو   ٹرائبونل   کا قیام  1985 ء میں مرکزی حکومت  یا حکومت کے زیرِ کنٹرول دیگر اتھارٹیوں میں عوامی خدمات  اور عہدوں کے لئے  مامور افراد  کی سروس کے لئے تقرری اور شرائط  سے متعلق  تنازعات اور شکایات  کا ازالہ کرنے کے لئے کیا گیا تھا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More