37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جائزہ سال ، 16-2015 ء کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن کے اعداد و شمار کا اجراء

Urdu News

نئی دہلی، عوامی ڈومین  میں زیادہ سے زیادہ معلومات  ڈالنے کی اپنی کوششوں کے سلسلہ میں سینٹرل  بورڈ  آف  ڈائریکٹ ٹیکسز  ( سی بی ڈی ٹی ) نے جائزہ سال 16-2015 ء  کے لئے داخل  کرنے کے معاملہ میں آمد نی  اور واجب الادا   ٹیکس  کی تقسیم  سے متعلق  اعداد و شمار  جاری کئے ہیں ۔  گذشتہ  حالیہ چار  جائزہ سالوں میں مالی سال 01-2000 ء  سے 17-2016 ء کو چھوڑ کر  انکم ٹیکس  کے تفصیلی  اعداد و شمار  کی تفصیلات  کے اجراء   کے ساتھ آمدنی  اور ٹیکس  کی ادائیگی  کے بہتر جائزہ  کے لئے یہ تفصیلات تحقیق کاروں  ، اسکالروں ، پالیسی سازوں ، طلباء اور تمام دوسرے شرکاء کو دستیاب کرائی گئی ہیں ۔

          رپورٹ میں جائزہ سال 16-2015 ء  کے لئے داخل کردہ ریٹرن کے معاملی میں آمدنی  اور واجب الادا  ٹیکس سے متعلق  جاری کئے گئے اعداد و شمار  شامل ہیں ۔ محکمہ کی ویب سائٹ  www.incometaxindia.gov.in پر ستیاب ہیں ۔

          قبل ازیں ، سینٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسز ( سی  بی ڈی ٹی  ) نے براہ راست  ٹیکس  وصولی ، ٹیکس  دہندگان کی تعداد اور لاگت کی وصولی وغیرہ  سے متعلق  جاری اعداد و شمار  ، پین ( پی اے این ) نمبر کے  اعداد و شمار  جاری  کرتا رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں سی بی ڈی ٹی  نے گذشتہ سال جائزہ سال 13-2012 ء ، 14-2013 ء  اور 15-2014 ء کے لئے اعلان شدہ آمدنی اور واجب الادا ٹیکس  کا جائزہ جاری کر دیا تھا ۔ رواں سال کے اوائل میں ہی  مذکورہ اعداد و شمار  جاری کر دیئے تھے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More