38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آئی پی اے ایم – ڈی آئی پی پی ،قومی آئی پی آر پالیسی پر کانفرنس کا انعقاد کرے گی

Urdu News

نئیدہلی، ۔مرکزی وزارت برائےصنعت  وکامرس کے  صنعتی پالیسی وفروغ کے محکمے  ڈی آئی پی پی   کی پیشہ ور تنظیم    ،  ’’  سیل فار  آئی پی آر پروموشن اینڈ منیجمنٹ    (سی آئی پی اے ایم )  کی جانب سے ، حکومت ہند کی   نیشنل انٹیلکچوؤل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر ) پالیسی   کے  دو سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے موقع پر  ایک کانفرنس کا انعقاد  آج نئی دلی میں کیا گیا ۔

  کامرس وصنعت   و شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو  اس تقریب میں  آئی پی کے مبارک نشان کا اجرا کریں گے ۔ اس پالیسی کے   کلیدی مقاصد میں شامل ایک اہم مقصد یہ ہے کہ سفیروں کی حیثیت سے       اکابر شخصیات کی خدمات  حاصل کی جائیں اور ان کے ذریعہ    ہندوستان میں  آئی پی کی اہمیت  اور اس کے بارے میں بیداری  پھیلائی جائے ۔  اس سلسلے میں   معروف  تخلیقات  کی غیر قانونی نقالی     مخالف   ایک ویڈیو  فلم بھی  پیش کی جائے گی  ،جس میں   جناب امیتابھ بچن مرکزی کردار اد اکریں گے ۔

 واضح ہوکہ   نیشنل  آئی پی آر پالیسی    وہ تصوراتی دستاویز ہے جس کا مقصد   ہر قسم کے دانشوراثاثوں  (آئی پی )  اور متعلقہ  قانونی ایجنسیوں کے درمیان  متحدہ  عمل        اور  اسے روبہ عمل لائے جانے کے امکانات   تلاش کرنا ہیں  ۔  اس پالیسی کے ذریعہ    عمل آوری  ، نگرانی اور جائزے کا ایک نظام بھی تشکیل دیا جائے گا۔  اس  پالیسی کا ایک اہم مقصد ہندوستانی منظرنامے میں  دنیا کے بہترین طریقوں کو درآمد کرکے شامل کرنا بھی ہے ۔

 واضح ہوکہ سیل فار آئی پی آر پروموشن اینڈ مینجمنٹ (سی آئی  پی اے ایم )  کی تشکیل  2016  میں ڈی آئی پی پی کے ایک پیشہ ورادارے کی حیثیت سے کی گئی تھی ۔  اس کی تشکیل کا مقصد  نیشنل آئی پی آر پالیسی   پر عمل آوری کو آگے بڑھانا تھا ۔سی آئی پی اے ایم  ملک میں اس وقت سے  عوام الناس میں  آئی  پی آر کے بارے میں بیداری     پیدا کرنے      ،خدمات کے ذریعہ   آئی پی آر کے اندراج کو فروغ  دینے   ، اپنے آئی پی آر اثاثوں کو کاروباری  بنانے  کی خاطر  جدت طراز ماہرین کو  پلیٹ فارم مہیا کرانے   اور   حکومت ہند کی  وزارتوں  /  محکموں  اور دیگر دعوے داروں کے  اشتراک سے  مربوط عمل آوری کی خدمات انجام دے رہا ہے ۔

 یاد رہے کہ مذکورہ بالا کانفرنس قومی آر پی آر پالیسی   کے نفاذ  کے دوبرس مکمل ہونے کے موقع پر اہتمام کی جارہی ہے  اور اس کے مختلف   اجتماعات میں   جدت طرازی   ،تخلیق  ،  بیداری    کے شعبوں میں  خواتین کی خدمات   اور آئی  پی آر   اثاثوں   کو کاروباری بنائے جانے اور ان کے اطلاق پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔علاوہ ازیں  اس کانفرنس میں       اس پالیسی کے مقاصد  اور اس کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غوروخوض  کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More