33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئے ترقیاتی بینک کے گورنروں کے بورڈ کی چھٹی سالانہ میٹنگ میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی، خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی  وزیر اور نئے ترقیاتی بینک (این ڈی بی) میں بھارت کی گورنر  محترمہ نرملا سیتا رمن نےنئی دلی میں آج  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئے ترقیاتی بینک کے گورنروں کے بورڈ کی چھٹی سالانہ میٹنگ میں شرکت کی۔  میٹنگ میں برازیل  ، چین، روس اور جنوبی افریقہ کے گورنروں  / متبادل گورنروں نے بھی شرکت کی۔

موجودہ عالمی وبا  کے سبب ، این ڈی بی کی سالانہ میٹنگ ورچوئل طریقے سے منعقد کی گئی۔ اس سال کی سالانہ میٹنگ کا موضوع تھا ’’نئے ترقیاتی طریق کار : بنیادی ڈھانچے کا ارتقا‘‘ جو اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YQND.jpg

وزیر خزانہ نے عالمی وبا کے اثرات پر قابو پانےکے لیے بھارت کے فوری اقدامات اور عوامی ٹیکہ کاری مہم شروع کرنے کو اجاگر کیا   جس کے  نہایت مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ محترمہ سیتا رمن نے یہ بھی اجاگر کیا کہ بھارت کی طرف سے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم جاری ہے اور ابھی تک بھارت نے 80 ملکوں کو بھارت میں تیار شدہ 63.9 ملین ٹیکے بھیجے ہیں ان  میں  10.4 ملین ٹیکے امداد کے طور پر بھی شامل ہیں۔

پچھلے چھ سال میں بینک کی حصولیابیوں اور پیش رفت کا اعتراف کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے  کووڈ عالمی وبا سے نمٹنے میں رکن ملکوں کی مدد کے لیے دس ارب ڈالر کے ہنگامی امداد کے پروگرام کے ذریعے قرض دیئے جانے میں این ڈی بی کے رول کو اجاگر کیا۔ وزیر خزانہ نے این ڈی بی کی اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ وافر اثاثوں ، اعلیٰ درجے کی حکمرانی اور عمدہ قسم کے مینجمنٹ کے ذریعے بین الاقوامی درجہ بندی ایجنسیوں کی طرف سے کی گئی درجہ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس میں بہتری لائی جائے۔

وزیر خزانہ نے این ڈی بی کی حوصلہ افزائی کی، تاکہ وہ پرائیویٹ شعبے کی شراکت داری کو آسان بنائے  ، اختراعی انداز کے مالی ڈھانچوں  کے مزید امکانات تلاش کرے، دیگر ایم ڈی بی کے ساتھ سرمایہ لگانے کے اشتراک پر مبنی  موقعوں  کے امکانات تلاش کرے ، بینک کاری کے لائق پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کرے  اور بنیادی ڈھانچے کی دیرپائیگی کے اضافے کے لیے ماحولیاتی اور سماجی تحفظ کو فروغ دے۔

بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں ترقیاتی مالی اداروں ڈی ایف آئی کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اگلے تین سال میں 69 ارب ڈالر کے قرض کے نشانے کے ساتھ تقریباً تین ارب ڈالر کے ابتدائی اثاثے کے ساتھ ایک نیا ڈی ایف آئی قائم کرنے والا ہے۔ انہوں نے این ڈی بی کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ان اداروں کے ساتھ تال میل والے تعلقات پیدا کرے، جو مزید نتائج کے حصول کے لیے اپنی ترقیاتی ترجیحات سے ایک دوسرے کو واقف کرائیں۔

این ڈی بی جو ایک کثیر  ملکی ترقیاتی بینک ہے برکس ملکوں (برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ) نے 2014 میں قائم کیا تھا   جس کا مقصد برکس اور دنیا کے دیگر ای ایم ڈی سی میں بنیادی ڈھانچے اور دیرپا ترقی کے پروجیکٹوں کے لیے وسائل اکٹھا کرنا ہے۔ بینک کا کام کاج 2015 میں شروع کیا گیا جس کا صدر دفتر چین کے شہر شنگھائی میں ہے۔ این ڈی بی نے ابھی تک بھارت کے 18 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ، جن کی لاگت  6924 ملین ڈالر ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More