29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خودمختار بجلی پیداکرنے والے اداروں کے لئے منطقی رابطہ کاری کے اصول ِ طریق

Urdu News

نئیدہلی، رابطہ  کاری کی حامل  بجلی پیداکرنے والی خودمختار کمپنیوں کے موجودہ کوئلہ مواخذ  کے ایک جامع  جائزے کی غرض سے ایک انٹر منسٹریل ٹاسک فورس  (آئی ایم ٹی ایف ) تشکیل دی گئی ہے ،جس نے ٹرانسپورٹیشن  کی لاگت  کا  زیادہ سے زیادہ  استعمال کرنے  کے  زاوئے سے    ِن مواخذ   کی رابطہ کاری کی منطقیت  پر غوروخوض کیا  ۔اس کے ساتھ ہی اس  ٹاسک فورس نے  ٹرانسپورٹیشن یعنی نقل وحمل  میں  مانع   تکنیکی دشواریوں کا بھی جائزہ لیا ۔اس  آئی ایم ٹی ایف کی   سفارشات کو ادار ۂ  مجاز نے  منظوری دے دی ہے ۔  آئی ایم ٹی ایف کی  سفارشات کی نکتہ وار تفصیلات حسب ذیل ہیں :

1۔       کوئلے کی رابطہ کار ی کو  منطقی بنانے کے کام میں   ایک خود مختار بجلی پیداکرنے والی کمپنی (آئی پی پی ) کے  تھرمل پاور پلانٹ   کی کوئلہ رابطہ کاری  کو ئلہ کمپنی سے  کسی دیگر  دستیاب ادارے کو  ،کوئلہ کمپنی کے  پیداوار کے مستقبل کے  منصوبے    اور مالی مدت کے دوران   منتقل کی جائے گی ۔

2۔       اس  کام کی تہہ میں کارفرما مقصد   کوئلے کے نقل وحمل   اور باربرداری   پر آنے والی کم لاگت  کے سبب  موصول شدہ کوئلے  کی قیمت میں  کمی کرنا ہے ۔ اس طرح  کم ہونے والی  لاگت سے ہونے والی بچت  بجلی کے  ڈسکام  صارف کو منتقل کردی جائے گی ۔

3۔       آئی پی پی کمپنیاں یہ کام رضاکارانہ طور پر کریں  گی ۔اس کا م کا مقصد فاصلے کو کم کرنا ہے ،جس کے ذریعہ  کوئلے کے نقل وحمل   کی دوری میں  کمی ممکن ہوسکے گی اور ریلوے کی ڈھانچہ جاتی سہولیات کو دیگر شعبوں کے  فائدے کے لئے زیر استعمال لایا جاسکے گا۔

4۔       رابطہ کاری  کو منطقی بنائے جانے کی  آئی پی پی کمپنیوں کی درخواست پرسی آئی ایل ،    ایس سی سی آئی  اور سی ای اے   کے ذریعہ مشترکہ طور سے کارروائی کی جائے گی ۔

5۔       رابطہ کاری کو منطقی بنائے جانے کا یہ عمل انہی آئی پی پی کمپنیوں کی خاطر کیا جائے گا ، جنہیں  مقررہ راستوں  کی رابطہ کاری حاصل ہوگی۔ علاوہ ازیں ان آئی پی پی کمپنیوں کو  کم از کم   مطلوبہ مقدار  (ایم او کیو )   بھی  بتانی ہوگی، جس کے لئے   رابطہ کاری کو منطقی بنانے کی درخواست کی گئی ہے نیز رابطہ کاری کو منطقی بنائے جانے کے بعد   نقل وحمل کے  اپنے ترجیحی طریقے کی تفصیل بھی بیان کرنا ہوگی۔

6۔       کسی بھی کوئلہ کمپنی   کے  منطقی بنائے جانے والے وسائل   کے ایندھن فراہمی معاہدے   پر  کسی معقول الیکٹرسٹی ریگولیٹری   کمیشن   سے منظوری کے بعد ہی دستخط کئے جائیں گے اور اس کے بعد ہی اس پرعمل درآمد کیا جائے گا۔  قبل ازیں اس  الیکٹرسٹی  ریگولیٹری  کمیشن  کے ذریعہ تکمیلی  معاہدے   کی منظوری لازمی ہوگی ۔

7۔       اس سلسلے میں  جو بھی کبھی  کوئی اختلاف یا تنازعہ  پیدا ہوگا ، اسے  فیصلے اور مفاہمت کے عمل کے ذریعہ طے کیا جائے گا۔

عمل آوری کی حکمت عملی اور نشانے :

          رابطہ کار ی  کو منطقی بنانے کا مجوزہ عمل   ایک شفاف   اوربامقصد عمل ہے  ،جس سے ہر علاقے کی آئی پی پی کمپینوں کو   کام کا  وسیع ترمیدان

دستیاب کرایا جاسکے گا۔اس کی کوشش ہوگی کہ  آئی پی پی کے  تمام   بجلی کارخانوں کے  وسیع تر قدرتی وسائل  کو زیادہ سے زیادہ منطقی بنایا جائے ۔

اہم اثرات :

          موصولہ کوئلے کی قیمت میں کمی سے  بجلی پیدا کرنے کی لاگت میں بچت ہوسکے گی اور کوئلے کے نقل وحمل کی لاگت میں کمی کی جاسکے

گی۔

          اس کے ساتھ ہی موصول شدہ کوئلے کی قیمت میں کمی  ، بجلی کمپنیوں کے  ڈسکا م /صارفین کو منتقل کردی جائے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More