38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے صحت اور دوا کے شعبے میں بھارت اور سوازی لینڈ کے درمیان امداد باہمی سے متعلق ایک مفاہمت نامے کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت  مرکزی کابینہ نے صحت اور دوا کے شعبے میں بھارت اور سوازی لینڈ کے دریان امداد باہمی سے متعلق ایک مفاہمت نامے کو منظوری دی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر 9 اپریل 2018 کو دستخط کئے گئے ۔

مفاہمت نامے میں امداد باہمی کے درج ذیل شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

  1. ادویہ اور ادویہ سازی سے متعلق اشیا ء
  2. قابل کھپت طبی اشیاء
  3. طبی تحقیق
  4. طبی آلات
  5. صحت عامہ
  6. متعدی بیماری پر قابو پانا اوراس پر نظر رکھنا
  7. ہیلتھ ٹورزم اور
  8. باہمی مفاد کا دیگر شعبہ

امداد باہمی کی تفصیلات پر مزید تبادلہ خیال کرنے اور اس مفاہمت نامے کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More