26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سوچھ ودیالیہ پرسکار 2017

स्वच्छ विद्यालय पुरस्कार-2017
Urdu News

نئی دہلی، 15اگست 2014 کو یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ملک کے ہر ایک اسکول میں لڑیوں کے لئے علیحدہ بیت الخلا کے ساتھ بیت الخلا ہونا چاہیے تبھی جاکر ہماری بیٹیاں درمیان میں اسکول چھوڑنے کے لئے مجبور نہیں ہوں گی۔

اسکولی تعلیم کے محکمہ نے سوچھ ودیالیہ مہم کے فروغ کے لئے نئے اقدامات کئے ہیں۔ محکمہ نے 17۔2016 میں اسکولوں کے اندر پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے عمل میں عمدہ کارکردگی اور مہارت کو تسلیم کرنے، تحریک دینے اور اس سے متعلق جشن منانے کے لئے سوچھ ودیالیہ پرسکار کا قیام کیا تھا۔ بچوں کی صحت، حاضری، درمیان میں اسکول چھوڑنے کی شرح اور تعلیمی نتائج کا تعین کرنے میں اسکولوں میں موجود سوچھتا کا اہم رول ہوتا ہے۔ پہلی مرتبہ پانی، صفائی ستھرائی، صابن سے ہاتھ دھلنے کے عمل، اسکولوں کے آپریشن اور رکھ رکھاؤ، مزاج اور روپے میں تبدیلی اور صلاحیت سازی جیسے متعدد معیارات کے حساب سے سوچھتاکی بنیاد پر سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ ضلعی اور ریاستی سطح پر آن لائن طریقے سے منعقدہ اس پرسکار میں 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں نے حصہ لیا۔ ریاستوں کے ذریعہ شارٹ لسٹ کئے گئے کل 643 اسکولوں میں سے 172 اسکولوں کو سوچھ ودیالیہ پرسکار 17۔2016 کے قومی ایوارڈ کےلئے منتخب کیا گیا ہے۔ دہلی کینٹ میں واقع ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن آڈیٹوریم میں منعقدہ قومی ایوارڈ تقریب میں فروغ انسانی وسائل کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے قومی ایوارڈ یافتگان کو انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب اوپیندر کشواہا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب اوپیندر کشواہا نے کہا کہ ہمیں کلین انڈیا مہم کو ایک مشن کے انداز میں لیجانا ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے ہدف مقرر کرنا چاہیے۔انہوں نے ملک کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے ’’سنکلپ سے سدھی‘‘ کا عہد لینے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ذریعہ دیا جانے والا یہ ایوارڈ وزیراعظم کے سوچھ بھارت مشن کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین سے کہا کہ وہ بچوں کو صفائی ستھرائی سے متعلق تعلیم دیں اور مسلسل ان کی نگرانی کریں۔

جناب پرکاش جاوڈیکر نے سوچھ ودیالیہ پرسکار 18۔2017 کے فاتحین کو مبارکباد ی اور یہ بھی بتایا کہ اگلے سال اس مقابلے میں نجی اسکولوں کو بھی شامل کیا جائے گا اور یہ مسابقہ سبھی کے لئے کھلا رہے گا۔ اس سال مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے کل 268402 اسکولوں نے رضاکارانہ طور پر اس مقابلے میں حصہ لیا جو کہ بذات خود ایک اہم حصولیابی اور نئے ہندوستان کی شروعات ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ طلبا صفائی ستھرائی کے پیامبر اور سفیر ہیں۔ وہ ہمارے وزیراعظم کے کلین انڈیا کے وژن کو آگے لیجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہماری فکر اور سوچ میں تبدیلی آئے اور ملک میں ہر جگہ صفائی ستھرائی کی عادت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں بیش قیمت تعاون دینے کے لئے سی ایس آر ساجھدیداروں، پنچایتوں اور دیگر متعدد تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔

ہر ایک اسکول کو اضافی اسکول گرانٹ کی حیثیت سے 50000 روپے کا انعام دیا گیا۔ اس رقم کو سوچتھا سے متعلق سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اسکولوں کو یہ رقم ڈیجیٹل طریقے سے ادا کی گئی ہے۔ ساتھ ایک سرٹی فکیٹ بھی دیا گیا ہے۔ اسکولوں کے پرنسپل/ اساتذہ اور طلبا نے یہ ایوارڈ حاصل کیے۔ علاوہ ازیں سوچھ ودیالیہ پرسکار 17۔2016 کے لئے قومی سطح کے ایوارڈ میں سب سے زیادہ شرکت کرنے والے 11 اضلاع کے ضلع کلکٹروں/ ضلعی تعلیمی افسران کو بھی ایوارڈز دیئے گئے۔

تمل ناڈو، آندھر اپردیش اور راجستھان کو پانچ ستارہ اور چار ستارہ درجہ بندی (گرین اور بلیو زمرہ) میں سب سے زیادہ اسکولوں کے لئے تین اولین ریاستیں قرار دیا گیا ۔ اس کے لئے ان ریاستوں کو ایک سند بھی دی گئی۔ اس موقع پر ریاستوں کے ذریعہ اسکولوں میں صفائی ستھرائی اور سوچھتا کے رکھ رکھاؤ سے متعلق بہترین طریقہ کار کو بھی ساجھا کیا گیا۔ اس عمل کے دوران یونیسیف اور اے ایس سی آئی اسکولی تعلیم کے محکمے کے ساتھ تکنیکی اور نالج پارٹنر رہے۔

اس موقع پر اسکولی تعلیم کے محکمے نے اسکولوں میں سوچھتا کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کو بھی جاری کیا اور یکم ستمبر کی تاریخ سے سوچھ ودیالیہ پرسکار 18۔2017 کے لئے رجسٹریشن کابھی آغاز کیا جو کہ اتفاق سے فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے لئے سوچھتا پکھواڑے کے آغاز کی بھی تاریخ ہے۔ سوچھ ودیالیہ پرسکار 18۔2017 کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے اور یہ تمام سرکاری،سرکاری امداد یافتہ اور نجی اسکولوں کے لئے کھلا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More