Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسپیکر سمترا مہاجن نے ہم نیا بھارت بنانے کے تئیں عہد بند ہیں کے موضوع پر نمائش اور سیمینار کا افتتاح کیا

श्रीमती सुमित्रा महाजन ने 'नये भारत के निर्माण का संकल्प' प्रदर्शनी-सह-संगोष्ठी का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی۔ لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن نے آج یہاں ہم نیا بھارت بنانے کے تئیں عہد بند ہیں کے موضوع پر ایک سیمینار اور نمائش کا افتتاح کیا۔ پارلیمانی امور کے وزیرمملکت جناب مختار عباس نقوی اس موقع پر موجود تھے۔ پارلیمانی امور کی وزارت کے سیکریٹری جناب راجیو یادو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ سمترا مہاجن نے کہا کہ یہ پروگرام محض ایک نمائش نہیں ہے بلکہ یہ ایک سنکلپ ہے بھارت نے اپنے اس سنکلپ کی وجہ سے بھارت چھوڑ و تحریک شروع کرنے کے پانچ سال کے اندر آزادی حاصل کی تھیں۔ ہر مجاہد آزادی نے ایک مختلف ڈھنگ سے آزادی کے لئے جنگ کی تھی ۔ لوک سبھا میں سبھی پارٹیوں نے اگلے پانچ سال میں ایک نیا بھارت بنانے کا سنکلپ لیا ہے۔ محترمہ مہاجن نے کہا تھا یہ نمائش دراصل بچوں کے لئے ہے جو بھارت کے مستقبل کا مظہر ہیں اور جو یہ جانتے ہیں کہ ہمارے بھارت کی مالا مال روایات ہیں اور ہندوستان کو ایک نئی اور بہتر شکل دی جائے ۔

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ آج چند ہی لوگ زندہ ہے جنہوں نے اگست کرانتی آندولن میں حصہ لیا تھا ۔اس تناظر میں یہ بہت ضروری ہے کہ ہمارے بچوں کو اس بارے میں یہ جانکاری دی جائے کس طرح ہم نے اپنی آزادی حاصل کی۔ان پروگراموں کے ساتھ ان بچوں کو آزادی کی جدوجہد کے ساتھ جوڑا جائے گا۔حکومت ہر ایک کوسنکلپ سے سیدھی تک لے جانے کی پوری کوشش کررہی ہے تاکہ بھارت کو بدعنوانی سے پاک بنانے ،غربت سے چھٹکارا دلانے، گندگی سے پاک کرنے اور فرقہ پرستی ، دہشت گردی ، ذات پات سے چھٹکارا دلایا جاسکے ۔ ہم نے 2022 تک ایک نیا بھارت بنانے کا عہد کیا ہے۔

پارلیمانی امور کے وزارت نے نیا بھارت، کرکے رہیں گے یانیا بھارت۔ ہم بنانے کے تئیں عہد بند ہیں کے موضوع پر ملک بھر کے 39مقامات پر سینٹرل پبلک سیکٹر یونٹوں کے اشتراک سے نمائش اور سیمینار کا اہتمام کرنے میں تال میل کیا ہے تاکہ بھارت چھوڑ و کی تحریک کے 75سال اور 2022 میں آزادی کے آئندہ75سال کو یادگار بنا ئے جاسکیں۔

ان نمائشوں میں 1857 سے1947 تک بھارت کی آزادی پر توجہ دی جائے گی۔جن میں مختلف سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے گا جوبرطانوی دور۔آزادی کی پہلی جنگ 1857، چمبارن ستیہ گرہ، عدم تعاون کی تحریک، ڈانڈی یاترا اور بھارت چھوڑو تحریک سے آزادی حاصل کرنے کے لئے شروع کی گئی تھی۔اس کے علاوہ 1942سے 1947کے پانچ سال کے دورکو پیش کیا جائے گا تاکہ یہ ظاہر ہوسکے کہ کس طرح ہندوستان کی آزادی کے لئے جدوجہد کی تحریک نے پورے ملک کو برطانوی راج سے آزادی کے لئے لڑائی میں متحد کردیا۔2017سے2022 تک نئے ہندوستان کے سوچ کو دکھایا جائے گا جب ہم ہندوستان کی آزادی کے 75سال کا جشن منائیں گے۔

2017 سے2022 کے پانچ سال کا دور ایک نئے بھارت کی سمت سنکلپ سے سیدھی کا ایک مثالی موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام عوامی مہم کے طرز پر ہے جووزیراعظم کی طرف سے شروع کیا گیا تھا تاکہ ملک کو بدعنوانی، غربت، گندگی، فرقہ پرستی، دہشت گردی اور ذات پات کی لعنت سے چھٹکارا دلایا جاسکے۔یہ پروگرام ملک کے عوام میں وزیراعظم کاپیغام پھیلانے کے مقصد سے شروع کیاگیا ہے تاکہ نئے بھارت کے ویژن کے حصول میں مدد کی جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More