32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی برآمدات ریفنڈ

Urdu News

نئی دہلی، یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ با قاعدہ وقفے سے التوا میں پڑے جی ایس ٹی ریفنڈ کے غیر مصدقہ تخمینے برآمدات کے سلسلے میں پرنٹ میڈیا میں شائع کئے جاتے ہیں یا مختلف تجارتی انجمنیں  اپنی جانب سے انہیں پیش کرتی ہیں۔ یہ اعداد و شمار بیشتر اندازوں پر مبنی ہوتے ہیں اور زیادہ تر صحیح نہیں ہوتے۔ امرواقعہ یہ  ہے کہ متعدد برآمدکاروں نے ابھی تک اپنی بھرپائی کی رقم وصول نہیں پائی ہے اور دیگر برآمد کاروں کوبھرپائی کی رقم حاصل ہو چکی ہے۔ ریفنڈ کی منظوری میں ہونے والی تاخیر کی وجوہات کا سد باب کرنے کیلئے حکومت نے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات میں قواعد میں ترمیم، کامن پورٹل سے متعلق  کاروباری روابط میں تبدیلی اور کسٹم کے ذریعےخودکار طور پر کام کرنے والے نظام کی فراہمی شامل ہیں تاکہ پورے نظام کو منظم کیا جا سکے۔ ریفنڈ کیلئے داخل کئے گئے متعدد دعوؤں میں سقم ہوتے ہیں اور یہ سقم برآمدکاروں کی عدم آگہی یا ناکافی جانکاری کی وجہ سے ہوتے ہیں، جو انہیں جی ایس ٹی قوانین کے بارے میں نہیں ہوتی اور مختلف جی ایس ٹی ریٹرن فارموں میں اعداد و شمار کے سلسلے میں مندرجات کی غلطیاں بھی رہ جاتی ہیں۔

حکومت نے رہنمائی سرکلر ، مشاورت نامے، ایف اے کیو، اشتہارات وغیرہ جاری کرکے اپنے طور پر رابطہ کرنے اور آگہی فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور انسانی عمل دخل کے ذریعے ایک متبادل ضابطہ بھی فراہم کرایا ہے۔ یہ انتظام ان معاملات کیلئے کیا گیا ہے، جہاں آن لائن غلطیاں ٹھیک نہیں کی جا سکتیں۔ ان تمام کوششوں کے مثبت نتائج آنے شروع ہو گئے ہیں۔

اب تک 10 ہزار کروڑ روپے سے زائد سی بی ای سی اور ریاستوں کے ذریعے پہلے ہی منظور کئے جا چکے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی جی ایس ٹی کے سلسلے میں ایک معیاراتی آپریٹنگ ضابطہ بھی مختلف سرکلروں اور ضاحتوں کے  اجراء کے ذریعے عمل میں لایا گیا ہے، جس کا تعلق آئی ٹی  سی ریفنڈ کی پروسیسنگ سے ہے۔

جی ایس ٹی کونسل نے 10 مارچ 2018 کی اپنی  حالیہ میٹنگ کے دوران تمام ریاستی ٹیکس حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پوری سرگرمی کے ساتھ ریفنڈ کے دعوؤں کو نمٹائیں۔ برآمداتی برادری سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس پکھواڑے کا فائدہ اٹھائے اور پورے دلجمعی سے اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے تاکہ ریفنڈ کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

سی بی ای سی نے 15 سے 29 مارچ 2018 کے دوران خصوصی ریفند منظوری پکھواڑہ منانے کا اہتمام کیا ہے۔ یہ قدم کُل ہند بنیاد پر اٹھایا گیا ہے ۔ اس کیلئے اضافی عملہ اور بنیادی ڈھانچہ بہم پہنچایا گیا ہے ۔ تجربہ کار عملے پر مشتمل خصوصی ریفنڈ سیل ملک بھر میں قائم کئے جا رہے ہیں۔

حکومت چاہتی ہے کہ برآمداتی برادری کو اس امر کی یقین دہانی کرائی جائے کہ وہ تمام تر مستحق ریفنڈ دعوؤں کو زیر غور لا کر جلد از جلد منظوری دینے اور نمٹانے کیلئے کمر بستہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More