37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سوچھ بھارت ابھیان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہندوستانی فوج سخت کوشاں

Urdu News

نئی دہلی۔ستمبر۔سوچھتا اور سوچھ بھارت ابھیان ملک بھر میں جاری ہے۔ ہندوستانی فوج اپنے اندرونی کردار، اخلاقی اقدار اور روایتوں کے سبب ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں تعینات ہندوستانی فوجیوں نے ماحولیات کوتحفظ فراہم کرنے میں زبردست دلچسپی لی ہے۔ ہماچل پردیش کے برفیلے علاقوں، اونچی پہاڑیوں اور دشوار گزار گھاٹیوں کے علاوہ چین اور تبت کی سرحدوں پر ہندوستانی فوج روٹین کے طور پر صفائی ستھرائی کا اہتمام کرتی ہے۔ ان علاقوں کی تمام مہمات کے دوران ہندوستانی فوج غیرمحلول فضلات کو واپس لے کر آتی ہے اور اس عمل میں پورے علاقے کو صاف کرتی ہے۔

ہندوستانی فوج مختلف طریقے سے ماحولیات کے تحفظ کے لئے مہم چلاتی ہے۔ اس عمل میں مصروف خدمت فوجی اہلکا اورابق فوجی دونوں شامل ہوتے ہیں۔

شرمدان اور کام کی جگہ کے علاوہ اردگرد کے علاقے کی صفائی ستھرائی ہندوستانی فوجی اہلکاروں کی فطرت میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ ان کی روٹین سرگرمیوں میں بھی شامل ہے۔ مصروف خدمت فوجی اہلکاروں کے ذریعہ تقریباً روزانہ صفائی ستھرائی کی مہم چلائی جاتی ہے۔ فوجی اہلکاروں کے ساتھ ان کی فیملی کے افراد اور بچے شجر کاری، حفظان صحت ، صفائی ستھرائی کے لئے بیداری مہم اور صفائی ستھرائی ابھیان میں شامل ہوتے ہیں فوجیوں کی روزمرہ کی زندگی میں صفائی ستھرائی کو کافی اہمیت دی جاتی ہے۔

سابق فوجی اس منظم اور نیک عمل کے حقیقی سفیر ہیں۔ وہ لوگ مجموعی صفائی ستھرائی کے بنیادی مسئلے پر اپنے طور پر سماج اور عام شہریوں کو شامل کرتے ہیں۔اسی طرح کھلے میں رفع حاجت کی بری لعنت کو ختم کرنے اور شجر کاری کے لئے لوگوں کو آمادہ کرتے ہیں۔ ہمارے زیادہ تر ای ایس ایم کیمپوں میں صفائی ستھرائی کے تحت مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کی جاتی ہے۔ فوجی چھاؤنی ملک کی سب سے زیادہ صاف ستھری جگہ ہے۔ چھاؤنی کے اندر صفائی ستھرائی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جاتے ہیں۔ چھاؤ نی کے متعلقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے اضافی افرادی قوت اور آلات منگائے گئے ہیں۔ سوچھتا پکھواڑہ ،صفائی ستھرائی مہم، صاف ستھرے ماحول کے لئے دوڑجیسی تقریبات برابر منعقد کی جاتی ہیں۔ آرمی کے ذریعہ چلائے جارہے تمام اسکولوں میں شجر کاری کے علاوہ صفائی ستھرائی کی طرف سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہیں۔ تمام فوجی اڈے اور چھاؤنی سی ای او اور چھاؤنی بورڈ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ ا یک مستحکم صفائی ستھرائی میکینزم تک پہنچ سکیں۔ دہلی، لکھنؤ، امبالہ ، پٹھان کوٹ ، کولکاتہ وغیرہ بڑے فوجی چھاؤنیوں کو آج ملک کی سب سے صاف ستھری جگہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ تقریباً تمام فوجی اڈوں اور چھاؤنیوں میں بایو ڈی گریڈیبل بیت الخلا بنائے گئے ہیں۔ اس بات کے لئے بھی کوشش جاری ہے کہ ہندوستانی فوج کی ہر ایک چھاؤنی سے کھلے میں رفع حاجت کے عمل کو بالکل ختم کردیا جائے۔

آپریشن والے علاقوں کے علاوہ پہاڑیوں کے دور دراز مقامات ،صحرا اور دشوار گزار علاقوں میں جہاں کہیں بھی بہادر ہندوستانی فوجی تعینات ہوتے ہیں وہ اپنے آس پاس کے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ ہندوستانی فوجی اہلکار صفائی ستھرائی اور سوچھتا کے لئے مقامی آبادی کو تعمیر کرتے ہیں اور عوامی بیداری پھیلاتے ہیں۔ہندوستانی فوج اپنے متعلقہ علاقوں کو صاف ستھرا اور رہنے کے قابل بنانے کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسرباقی نہیں رکھتی ہے۔

Related posts

3 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More