27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریٹرننگ آفیسر نے نائب صدر جمہوریہ ہند کے انتخاب کے لئے عوامی نوٹس جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، ۔جولائی   ۔الیکشن کمیشن نے گزٹ آف انڈیا (ایکسٹر ا آرڈینری ) میں 4 جولائی 2017  کو شائع شدہ نوٹی فکیشن کے مطابق  نائب صدرجمہوریہ ہند کے چناؤ 2017  کا درج ذیل جدو ل طے کیا ہے:

الف ۔   18 جولائی کو کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں گے ۔

ب ۔     19 جولائی کو کاغذات نامزدگی کی جانچ ہوگی۔

ج ۔      21 جولائی 2017  تک  کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔

د۔        5 اگست 2017  کو اگر ضروری ہوا تو چناؤ کرایا جائے گا۔

          کمیشن مذکور نے اپنے یکم جولائی 2017  کے نوٹی فکیشن  میں  راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب شمشیرکے شریف کو  نائب صدر جمہوریہ ہند کے انتخاب 2017  کے لئے ریٹرننگ آفیسر مقرر کئے جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ جناب راجیہ سبھا کے ایڈیشنل سکریٹری  مکل پانڈے  اورراجیہ سبھا کے جوائنٹ سکریٹری جناب روہتا س  کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے ۔

          پریزیڈینشل  اینڈ وائس پریڈینشل  الیکشن رولز 1974   کے قاعدہ نمبر تین کی روسے ریٹرننگ آفیسر مذکور نے  4 جولائی 2017  کو ایک عوامی نوٹس جاری کیا ہے  ،جس میں کہا گیا ہے کہ۔

  • امید وار یا اس کے تجویز کاریا اس کے تائید کار کے ذریعہ کاغذات نامزدگی دستخط کنندہ ذیل کے دفتر واقع کمرہ نمبر 29  گراؤنڈ فلور پارلیمنٹ ہاؤس نئی دہلی میں  جمع کرائے جاسکتے ہیں  اوراگر ان کی غیر موجودگی ناگزیر ہو تو یہ کاغذات نامزدگی نائب ریٹرننگ آفیسر جناب مکل پانڈے ، جوائنٹ سکریٹری یا راجیہ سبھی سکریٹریٹ کے جوائنٹ سکریٹر ی جناب روہتاس کے پاس مذکورہ بالا پتے پر 18  جولائی 2017  تک چھٹیوں کے دن چھوڑ کر ہر کام کے دن  11 بجے صبح اورتین بجے سہ پہر کے درمیان  جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
  • ہر پرچہ نامزدگی کے ساتھ امید وار کے فہرست رائے دہندگا ن میں  اندراج کی تصدیق شدہ نقل بھیجی جانی چاہئے جس میں یہ صراحت کی گئی ہو کہ امید وار کا نام اس پارلیمانی حلقے میں الیکٹر کی حیثیت سے درج ہے۔
  • ہرامید وار کو اس چناؤ کے لئے 15 ہزارروپے کی رقم جمع کرانی ہوگی ۔یہ رقم کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرائی جاسکتی ہے یا  ریزروبینک آف انڈیا میں  یا کسی سرکاری خزانے میں  جمع کرائے جانے کی صورت میں اس رقم کی ادائیگی کی رسید کاغذات نامزدگی کے ساتھ نتھی کی جانی چاہئے ۔
  • نامزدگی کے فارم مذکورہ بالا دفتر سے مقررہ اوقات کار کے دوران حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔
  • مذکورہ ایکٹ کی دفعہ پانچ بی کی ذیلی دفعہ چار کی روسے خارج کئے جانے والے کاغذات نامزدگی کے علاوہ دیگر کاغذات نامزدگی کی جانچ مذکورہ بالا دفتر یعنی پارلیمنٹ ہاؤس کے گراؤنڈ فلور پر واقع  کمرہ نمبر 29   میں کی 19  جولائی بروز بدھ کی جائے گی۔
  • امیدواری سے دستبرداری کا نوٹس ،امید وار  ،اس کے تجویزکار یا اس کے تائید کار کے ذریعہ   21  جولائی 2017  کو تین بجے سہ پہر  داخل کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے  تجویز کار یاتائید کار کا  اس امر کا تصدیق نامہ ہونا لازمی ہے،جس میں امیدوار کے ذریعہ یہ تحریر کیا گیا ہو کہ انہیں  امیدواری سے دستبرداری  کا نوٹس داخل کرنے کے لئے مجاز کیا گیا ہے ۔امیدواری سے دستبرداری کا نوٹس دستخط کنندہ ذیل کو  مذکورہ بالا پیراگراف نمبر تین میں  درج پتے پر پیش کیا جانا چاہئے ۔
  • اگر چناؤ کرایا جانا ناگزیر ہوا تو یہ چناؤ 5 اگست 2017  بروز سنیچر دس بجے صبح اور پانچ بجے شام کے درمیان  قواعد کے مطابق مقررہ مقام پر کرایا جائے گا۔اس نوٹی فکیشن کی مسلسل باز اشاعت کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں  اور تمام ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے سرکار ی گزٹ میں  ریٹرننگ آفیسر مذکور کا جاری کردہ  یہ عوامی نوٹس شائع کیا گیا ہے ۔

چناؤ کے عمل کے بارے میں  کسی قسم کی معلومات کے لئے  نائب صدرجمہوریہ ہند کا انتخاب 2017  کے لئے ریٹرننگ آفیسر مقرر کئے گئے جناب شمشیر کے شریف اور  راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل سے ان کے دفتر واقع کمرہ نمبر 29  گراؤنڈ فلور پارلیمنٹ ہاؤس نئی دہلی میں  چھٹیوں کے دن چھوڑ کرکسی بھی کام کے دن ساڑھے تین بجے سہ پہر سے ساڑھے چار بجے شام تک رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔جس میں  کاغذت نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ 2017  کا دن سنیچر بھی شامل ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More