27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہلی کے چڑیا گھر میں ہندوستانی چڑیا گھروں کے معالجین حیوانات کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اختتام

Training Workshop for Indian Zoo Veterinarians Concludes at Delhi Zoo
Urdu News

نئی دہلی، سینٹرل زو اتھارٹی کے ذریعہ اسمتھ سونین نیشنل زو لاجیکل پارک، واشنگٹن، ڈی سی، امریکہ اور نیشنل زو لاجیکل پارک نئی دہلی کے تعاون سے ‘‘ نئی دہلی میں 11 سے 14 ستمبر 2017 تک قید میں رکھے گئے جنگلی جانوروں کی صحت کے انتظام کے بارے میں ہندوستانی چڑیا گھروں کے معالجین حیوانات کی صلاحیت سازی’’ کے بارے میں ایک چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس تربیتی ورکشاپ کا افتتاح 11 ستمبر 2017 کو ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اندرا پریاورن بھون کے گنگا آڈیٹوریم میں کیا تھا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں ہندوستان کے 18 چڑیا گھروں کے 18معالجین حیوانات نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے افتتاح کے بعد جلد ہی تمام شرکا نیشنل زولاجیکل پارک پہنچے۔یہ تربیتی ورکشاپ اسمتھ سونین نیشنل زولاجیکل پارک ، واشنگٹن ڈی سی ، امریکہ کی ڈاکٹر جیسیکا سیگسل ویلاٹ، ڈاکٹر بدھن پکازینتھی اور جناب اینتھنی کولبورن بارتھل نے چلائی ۔

ورکشاپ کے پہلے دن شرکا کو کامیابی کے ساتھ جانوروں کو قابو میں کرنے ، پکڑنے اور نگرانی میں رکھنے کا طریقہ سکھایا گیا۔دوسرے دن قابو میں کرنے کے طریقے سے ایک جیگوار کو قابو میں کیا گیا ، اس کی جانچ کی گئی ، اس کے خون کا نمونہ حاصل کیا گیا ،مائیکرو چپس کی جانچ کی گئی اور اس کی حالت بحال ہونے کی نگرانی کی گئی۔اس کے بعد شرکا کے درمیان ایک گول میز مباحثہ ہوا۔اس کے بعد جانور کو بیہوش کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی ڈارٹ تیار کرنے اور اس کو استعمال کرنے پر بات چیت ہوئی ۔ 13 ستمبر 2017 کو ایک جنگلی بلی کو قابو میں کیا گیا، اس کی جانچ کی گئی ، اس کے خون کا نمونہ لیا گیا ، مائیکرو چپس کی جانچ کی گئی اور اس کی حالت بحال ہونے کی نگرانی کی گئی۔اس کے بعد شرکا کے درمیان ایک دوسرا گول میز مباحثہ ہوا جس میں اس عمل کی کامیابی ، چیلنجوں کے بارے میں بحث ہوئی اور سوالات اٹھائے گئے ۔اس دوران میدان میں ہونے والی بیماریاں اور ان کے زیر اثر پیدا ہونے والی حالت کے بارے میں مباحثے پر مبنی کلاس روم سیشن جاری رہا ۔

14 ستمبر 2017 کو ورکشاپ کی تکمیل کے دن ایک سفید چیتے کو قابو میں کیا گیا اس کی جانچ کی گئی ، خون کا نمونہ لیا گیا ، مائیکرو چپس کی جانچ کی گئی اور اس کی حالت بحال ہونے کی نگرانی کی گئی۔ اس کے بعد شرکا کے درمیان ایک گول میز مباحثہ ہوا جس میں اس عمل کی کامیابی ، چیلنجوں کے بارے میں بحث ہوئی اور سوالات اٹھائے گئے۔

تربیتی ورکشاپ کے اختتامی اجلاس کی صدارت ہماچل پردیش کے چیف وائیلڈ لائف وارڈن جناب رمیش کانگ نے کی۔ ممبر سیکریٹری ، سی زیڈ اے ڈاکٹر ڈی این سنگھ نے اسمتھ سونین زولاجیکل پارک ، واشنگٹن ڈی سی ، امریکہ کے تعاون سے ایسی تربیت کا اہتمام کرنے کے خیال کی وضاحت کی ۔ نیشنل زولاجیکل پارک کی ڈائریکٹر رینو سنگھ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔آخر میں شرکا نے کہا کہ اس ورکشاپ سے انہیں اپنے متعلقہ مقامات میں ورکشاپ کے موضوعات کے بارے میں اعتماد کے ساتھ کام کرنے کا فائدہ ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More