35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت سے منسلک پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ

Parliamentary Consultative Committee Meeting of the Ministry of Social Justice and Empowerment organized
Urdu News

نئی دہلی۔11؍جنوری، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ سے وابستہ پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ آج یہاں سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر جناب تھاورچند گہولت کی چیئرمین شپ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزرائے مملکت جناب رام داس اٹھاولے اور جناب کرشن پال گوجر بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ 12 مئی 2012 کو قائم کیا گیا تھا۔ ان کو اب دویانگ جن کہا جاتا ہے۔ یہ محکمہ معذور افراد (برابری کے مواقع ، حقوق کا تحفظ اور بھرپور شراکت) کے ایکٹ 95 کے انتظام کا ذمہ دار ہے۔ سن 2011 کی مردم شماری کے مطابق ملک میں 2.68 کروڑ معذور افراد ہیں جو ملک کی مجموعی آبادی کا 2.21فیصد حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 3 دسمبر 2015 کو ‘‘قابل رسائی ہندوستان مہم’’ تاکہ معذور افراد کو اندرون وضع کردہ ماحول، نقل و حمل کے نظام اور اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی۔ ایک سسٹم تک یکساں رسائی دلائی جاسکے۔ اس مہم کے پس پشت فلسفہ معذوری کا سماجی ماڈل ہے جو اس بات کو واضح کرتا ہے کہ کسی شخص کو جو چیز معذور بناتی ہے وہ اس صحت کی صورتحال نہیں بلکہ سماج کا ڈھانچہ اور رویہ ہے۔

Related posts

9 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More