36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دسمبر 2016 میں ای۔ ٹورسٹ ویزا پر غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 56.6 فیصد کا اضافہ

December 2016 the number of foreign visitors came on a tourist visa in the e-December 2015 compared to 56.6 per cent
Urdu News

نئی دہلی، 11جنوری، کُل ایک لاکھ 62 ہزار 250 غیر ملکی سیاح دسمبر 2016 میں ای۔ ٹورسٹ ویزا پر ہندوستان آئے تھے جبکہ دسمبر 2015 کے دوران ایک لاکھ تین ہزار 617 غیر ملکی سیاح ہندوستان آئے۔ اس طرح 2016 میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 56 اشاریہ 6 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔برطانیہ کے سیاحوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی جو 22.4 فیصد رہی۔ اس کے بعد امریکہ کے سیاحوں کی تعداد 16.4 فیصد اور روس کے سیاحوں کی تعداد 7.7 فیصد رہی۔ ہندوستان کی حکومت کی طرف سے 161 ملکوں کے شہریوں کو ای۔ ویزا کی سہولت دسیتاب ہے جو ہندوستان میں 16 بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے ہندوستان آرہے ہیں۔ دسمبر 2016 کے مہینے کے دوران ہندوستان کا سفر کرنے والے غیر ملکی سیاح کے ذریعے دستیاب ای۔ ٹورسٹ ویزا کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ تعداد 2015 کے اسی مہینے کے مقابلے زیادہ ہے۔

دسمبر 2016 کے مہینے کے دوران کُل ایک لاکھ 62 ہزار 250 غیر ملکی سیاح ای۔ ٹورسٹ ویزا پر ہندوستان آئے۔ جنوری۔ دسمبر 2016 کے دوران کل 10 لاکھ 79 ہزار 696 سیاح ای ٹورسٹ۔ ویزا پر ہندوستان آئے تھے جبکہ دسمبر 2015 کے مہینے کے دوران چار لاکھ 45 ہزار 300 گیر ملکی سیاح ہندوستان آئے تھے۔ اس طرح جنوری۔ دسمبر کے دوران سیاحوں کی تعداد میں 142.5 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ 161 ملکوں کے لئے ای۔ ٹورسٹ ویزا کی شروعات کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے 131 ملکوں کے لئے ای۔ ٹورسٹ ویزا کی سہولت شروع کی گئی تھی۔ دسمبر 2016 کے دوران ای ۔ ٹورسٹ ویزا کی سہولت حاصل کرنے والے 10 چوٹی کے ملکوں کی تفصیل اس طرح ہے۔ برطانیہ 22.4 فیصد، امریکہ 16.4 فیصد، روس 7.7 فیصد، چین 5.3 فیصد، آسٹریلیا 4.6 فیصد، فرانس 4.1 فیصد، جرمنی 4.0 فیصد، جنوبی افریقہ 3.7 فیصد، کناڈا 3.7 فیصد اور جمہوریہ کوریا 2 فیصد۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More