27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مقامی زبانوں اور مادری زبان میں انجینئرنگ کی تعلیم اختیار کاری کا ایک وسیلہ ثابت ہوگی: جناب دھرمیندر پردھان

Urdu News

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں 36ویں انڈین انجینئرنگ کانگریس (آئی ای آئی) کے اختتامی سیشن میں کہا کہ مقامی زبانوں اور مادری زبان میں انجینئرنگ کی تعلیم اختیارکاری کا ایک وسیلہ ثابت ہوگی۔

اس موقع پر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ بھارت سائنسی فکر اور افزوں انجینئرنگ صلاحیتوں کے حامل عوام کا ملک ہے اور ہماری تہذیبی تاریخ میں ڈھانچہ جاتی انجینئرنگ، آبی انتظام کاری، بحری انجینئرنگ، وغیرہ جیسے سائنٹفک شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے بھارت کی انجینئرنگ سے متعلق روایات کو آگے بڑھانے اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے آئی ای آئی کی ستائش کی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ 21ویں صدی کے لیے اپنے نوجوانوں کو تیار کرنے کی غرض سے تصوریت کی حامل این ای پی 2020کے نفاذ سمیت ہم ہنر مندی کے ساتھ تعلیم کو بھی مربوط کر رہے ہیں،متعدد تعلیمی مضامین پر مبنی ایک نقطہ نظر کو اپنا رہے ہیں اور ہنر مندی وشاگردی کو اہم نصاب کا حصہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق مقامی زبانوں اور مادری زبان میں انجینئرنگ کی تعلیم کی شروعات ہمارے نوجوانوں کی اختیارکاری کا ایک وسیلہ ثابت ہوگی اور ہماری انجینئرنگ ہنرمندی کو مزید تقویت فراہم کرے گی۔

جناب دھرمیندر پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ انجینئرنگ کی تعلیم محض ڈگری فراہم کرنےتک ہی محدود نہیں رہنی چاہئے۔ ہمیں اپنی انجینئرنگ برادری کے تدریسی طریقہ کار اور صلاحیت سازی میں زبان سے متعلق رکاؤٹوں کو دور کرنے کی سمت میں اجتماعی طور پر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے اپیل  کی کہ آئی ای آئی کو اختراع، اس کے اراکین کے ذریعہ علم ساجھا کرنے اور روزگار و صنعت کاری کی نئی مثال قائم کرکے بھارت کی انجینئرنگ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش ضرور کرنی چاہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More