29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سلامتی کولاحق داخلی خطرات روایتی اور غیر روایتی دونوں طرح کے ہو سکتے ہیں:نائب صدرجمہوریہ ہند

President's message on the eve of the National Day of Serbia
Urdu News

نئی دہلی، ۔فروری،نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم حامد انصاری نے کہا ہے کہ سلامتی کو لاحق داخلی خطرات اپنی نوعیت کے لحاظ سے روایتی اور غیر روایتی دونوں طرح کے ہو سکتے ہیں۔ نائب صدرجمہوریہ ہند نے ان خیالات کا اظہارسلامتی کے داخلی زاویوں کے موضوع پر چند نظریات کے عنوان سے آج یہاں پانچویں کے سبرامنیم میموریل لیکچر کے دوران کیا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی اور ثقافتی شناخت کا تحفظ اس بات کا متقاضی ہوتا ہے کہ درپیش خطرات کی باقاعدہ شناخت کی جائے، مضمرات اور اصل دونوں کی نوعیت واضح ہواور یہ تمام تر کام اندرون ملک ہی کیاجانا ہے۔

جناب حامد انصاری نے اساطیری شخصیت جناب کے سبرامنیم کی شخصیت پر اظہار خیال کیلئے مدعو کئے جانے کو اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پر تبادلۂ خیالات اور گفت وشنید جو حکومت کے تحت ہو یا حکومت کے دائرۂ کار سے باہر، چار دہائیوں سے ہوتا رہا ہےاور اس سے عوامی کی بیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ جناب کے سبرامنیم کو عام طور پر کے ایس کے نام سے جانا جاتاتھا اور وہ کلاسیکی معنوں میں قومی مفادات کے علمبردار تھے، جنہوں نے اپنی تحریروں اور آئی ڈی ایس اے کے ڈائریکٹر کے طورپر اپنے کاموں کے ذریعے ادارہ جاتی کوششوں کو ایک سمت دی اور بعدازاں کرگل نظرثانی کمیٹی کے چیئر مین کے طور پر نیز قومی سلامتی کی مشاورتی بورڈ میں شامل رہ کر بھی قابل قدر خدمات انجام دیں۔

جناب سبرامنیم نے کلیدی سطح پر پالیسی وضع کرنے میں جس فقدان کی جانب اشارہ کیاتھا، اس کی تصدیق اس موضوع پر باخبر امریکی نظریات سے بھی ہوتی ہے۔

قومی سلامتی لازمی طور پر ملک کے قومی مفادات اور اس کے نظریات سے مربوط ہے۔ بھارت اور بھارت کے مفادات کا تحفط اس بات کا بھی متقاضی ہوتا ہے کہ بھارت اقوام عالم کی صف میں سرگرم مندوب کے طور پر اپنی موجودگی درج کرائے۔ اس کے لئے ایسے قواعد اورضوابط وضع کرنے ہوں گے، نیز ایسے اداروں کو وجود میں لانا ہوگا، جن کے توسط سے آئندہ دہائیوں میں امن سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان سب میں سرِفہرست سلامتی کو لاحق داخلی خطرات کا موضوع ہے اور یہ خطرات اپنی نوعیت کے لحاظ سے روایتی اور غیر روایتی دونوں طرح کے ہو سکتے ہیں۔

نائب صدرجمہوریہ ہندنےکہا کہ15-2014 کی وزارت دفاع کی سالانہ رپورٹ میں بڑے اختصار کے ساتھ ہمارے سلامتی ماحولیات اور درپیش چنوتیوں کو پیش کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More