24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہند اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک توانائی شراکت داری پر مشترکہ بیان

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان اور امریکہ کے توانائی کے وزیر رِک پیری نے آج یہاں امریکہ اور ہندوستان کے درمیان  اسٹریٹجک توانائی شراکت داری کی افتتاحی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی، جس کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی نے واشنگٹن ڈی سی میں 26 جون 2017 کی چوٹی کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا۔ یہ شراکت داری امریکہ اور ہند کے درمیان باہمی تعلقات کیلئے توانائی تعاؤن کی کلیدی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے اور حکومت   و صنعتی چینلوں  کے ذریعے گہری اور زیادہ با معنی مصروفیات اور وابستگی کیلئے اسٹیج تیار کرتی ہے۔ سرکردہ عالمی شراکت داروں کی حیثیت سے امریکہ اور بھارت اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ توانائی تعاؤن باہمی تعلقات میں ایک کلیدی رول ادا کر سکتا ہے۔

اس شراکت داری کے ذریعے امریکہ اور ہندوستان اجتماعی طور پر توانائی تحفظ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ توانائی میں اضافہ اور دونوں ملکوں کی متعلقہ توانائی کے سیکٹروں میں اختراعی رابطوں کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک رشتوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور آج توانائی کے وزیر رِک  پیری اور قدرتی گیس اور پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نےامریکہ اور ہندوستان کی حکومت کے سینئر افسروں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی قیادت کی۔ اس مذاکرات میں اسٹریٹجک توانائی شراکت داری اور وابستگی کے کلیدی شعبوں  میں تعاؤن کیلئے ویژن کا  ایک خاکہ پیش کیا گیا۔

شراکت داری کے تحت امریکہ اور ہندوستان تعاؤن کے 4 اہم ستون کو آگے بڑھائیں گے۔ ان میں تیل اور گیس، بجلی اور توانائی  کی صلاحیت قابل تجدید توانائی اور ٹھوس  ترقی کے علاوہ  کوئلہ شامل ہیں۔ دونوں فریق آپسی سمجھوتے پر تعاؤن کے اضافی ستون کے قیام پر غور کر سکتےہیں۔ دونوں فریقوں نے  امریکہ میں ہندوستانی کمپنیوں کی  بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی ستائش کی ہے اور امریکہ سے ہندوستان کیلئے تیل اور گیس کی برآمدات کو شروع کرنے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

ایک صاف ستھرے اور زیادہ کارگر ڈھنگ سے توانائی کی بڑھتی ہوئی عالمی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے  سول نیوکلیائی توانائی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ہندوستان اور امریکہ نیوکلیائی توانائی کے متعلقہ پُرامن استعمال میں تعاؤن کیلئے 2008 کے سمجھوتے نفاذ میں مصروف ہیں، جو ہمارے اسٹریٹجک  تعلقات میں ایک اہم سنگ میل پیش کرتا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں فریقوں نے ہماری سول نیوکلیائی شراکت داری کے جلد اور مکمل نفاذ کیلئے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسٹریٹجک توانائی شراکت داری کی مکمل صلاحیت کو بروئےکار لانے کیلئے پہلے قدم کے طور پر امریکہ اور ہندوستان ، امریکہ –ہند قدرتی گیس ٹاسک فورس کا اعلان کرنے پر خو ش ہیں۔ یہ ٹاسک فورس امریکہ اور ہندوستانی صنعت کے ماہرین کی ایک ٹیم فراہم کرتا ہے، جس کا مقصد  ہندوستان کی معیشت میں قدرتی گیس کیلئے اس کے ویژن کی حمایت میں حکومت ہند کی اختراعی پالیسی سفارشات کو فروغ دینا ہے۔ٹاسک فورس کا کام امریکہ اور ہندوستان دونوں کے اسٹریٹجک اور معاشی مفاد کو آگے بڑھائے گا۔

اسٹریٹجک توانائی شراکت داری ٹیمیں جلد ہی  تعاؤن کے متعلقہ ستونوں کیلئے ایکشن پلان جلد تیار کریں گی۔ امریکہ اور ہندوستان مستقل بنیاد پر ستون ٹیموں سے  رپورٹ حاصل کریں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More