34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

برطانوی اراکین پارلیمان کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

The eight-member delegation of British MPs met Prime
Urdu News

نئی دہلی،  فروری /برطانیہ کے 8 ارا کین پارلیمان پر مشتمل ایک وفد نے آ ج یہاں وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ کے مابین باہمی تعلقات کو دونوں ممالک میں دو طرفہ حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے پارلیمان کے مابین افزوں ربط ضبط بڑھانے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے نومبر 2015 میں اپنے برطانیہ دورہ اور نومبر 2016 میں وزیراعظم تھریسا کے بھارتی دورے کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے 2017 کو بھارت- برطانیہ ثقافتی سال کے طور پر منائےجانے کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور برطانیہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جدوجہد میں شراکت دار ہیں۔ انہوں نے پارلیمانوں سے گذارش کی کہ وہ دہشت گردی ، انتہا پسندی اور رجعت پرستی کے خلاف احتجاج کی اپنی اجتماعی آواز بلند کرنے کا عمل جاری رکھیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More