26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سلامتی دستوں کو وزیر داخلہ کی جانب سے چوکس رہنے کی تلقین ، دہشت گرد نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں جناب راج ناتھ سنگھ کا این ایس جی کے 34ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

Urdu News

نئی دہلی: اکتوبر؍وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے سلامتی دستوں سے کہا ہے کہ وہ چوکس رہیں، کیونکہ دہشت گرد نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں۔ مانیسر، گروگرام میں آج نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے 34ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد، بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات پر عوام کو نشانہ بنانے کے لئے اور تشہیر کی غرض سے سوشل میڈیا اور موٹر گاڑیوں کا استعمال کر رہے  ہیں۔ ان چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لئے این ایس جی اپنی ہنرمندیوں اور تکنیکات کی تازہ کاری میں مصروف ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری حکومت نے سلامتی کو مستحکم بنایاہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران ملک کے اندرونی حصے میں کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا اور یہ اس لئے ممکن ہو سکا ہے کہ ہمارے سلامتی دستے ہروقت چوکس رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کو چھوڑ کر ہمارے سلامتی دستوں نے ملک کے بقیہ حصوں میں دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے جموں و کشمیر میںِ سلامتی دستوں کے مابین بہترین تال میل کا مشاہدہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کامیاب آپریشن انجام دیئے  گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں این ایس جی کی ایک یونٹ کی تعیناتی کی جائے۔

ردعمل کے وقت میں تخفیف لانے کے لئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ این ایس جی کے علاقائی ہب تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔ حال ہی میں ایسے ہی ایک ہَب کا افتتاح حیدر آباد میں عمل میں آیا ہے۔ تاہم کسی بھی دہشت گردانہ حملے کی صورت میں اولین ردعمل ریاستی پولیس کی جانب سے ہونا چاہئے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت سلامتی دستوں کو پوری طرح سے اپنی جانب سے اعانت فراہم کر رہی ہے اور اس نے ان کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، جن میں بھرتی اور کانسٹبلوں کی ترقی  بھی شامل ہے۔ ہم شہدا کے کنبوں کے تئیں فکر مند ہیں اور ہم نے انہیں مالی امداد فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

 این ایس جی کو  دہشت گردوں کے خلاف  ‘‘ سُدرشن چکر’’ سے تشبیہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ  این ایس جی کا اس نوعیت کی  کسی بھی بین الاقوامی فورس کے ساتھ موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ یہ دستہ بقیہ سے بہتر ہے، بلکہ بہترین بھی ہے۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک کے 34 برسوں میں این ایس جی نے اپنے لئے ملک کے سلامتی گرڈ میں ایک ٹھوس حیثیت حاصل کر لی ہے۔ این ایس جی کثیر زاویہ جاتی کرداروں کے ساتھ ایک خصوصی فورس بن گئی ہے، جو دہشت گردی کا سامنا کرنے، یرغمال بنانے کے خلاف کارروائی کرنےا ور کلوز پروٹیکشن آپریشنوں میں اپنا مخصوص کردار ادا کر تی ہے۔ این ایس جی نے اب تک اسے سونپے گئے تمام تر کام پوری وابستگی اور لگن کے ساتھ پایہ تکمیل  تک پہنچائے ہیں۔ ہمارے ملک کے عوام کو این ایس جی پر زبردست اعتماد ہے اور دشمن اس کی صلاحیتوں سے خوفزدہ ہیں۔

وزیر داخلہ نے بعد ازاں نو تشکیل شدہ ویب سائٹ اور این ایس جی کا ٹوئیٹر ہینڈل بھی لانچ کیا۔ انہوں نے سلامتی دستوں کے عملے اور ان کے کنبوں کو ایوارڈ اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

اس موقع پر این ایس جی کے کمانڈوز نے ڈرون، خشکی اورپانی دونوں صورتوں میں حملے کی صلاحیت، اپنی مخصوص کینائن یونٹ اور خصوصی یونٹوں کی ایئر ڈراپنگ وغیرہ پر مشتمل ایک ڈسپلے  بھی پیش کیا، جس کے ذریعے اپنی قوت، ہنرمندی کا مظاہرہ کیا۔ سی اے پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل، این ایس جی کے سابق ڈائرکٹر جنرل حضرات، وزارت داخلہ کے سینئرافسران، سی اے پی ایف کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More