25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر نے پی ڈی آئی ایل سے مالی سال 20-2019 ء کے لئے 9.55 کروڑ روپئے کا منافع اور مالی سال 21-2020 ء کے لئے 6.93 کروڑ روپئے کا عبوری منافع حاصل کیا

Urdu News

نئی دلّی: کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی  سدا نند گوڑا  نے آج  پروجیکٹ اینڈ ڈیولپمنٹ انڈیا لمیٹیڈ ( پی ڈی آئی ایل ) کے ڈائریکٹر فائنانس  جناب ڈی ایس سدھاکر رمیاّ  سے  مالی سال 20-2019 ء کے لئے 9.55 کرو ڑ روپئے کا منافع اور مالی سال 21-2020 ء کے لئے 6.93 کروڑ روپئے کا عبوری منافع  حاصل کیا ۔ اس موقع پر  فرٹیلائزر کے سکریٹری جناب آر کے چترویدی ، جوائنٹ سکریٹری   محترمہ اپرنا شرما  اور پی ڈی  آئی ایل کے سینئر عہدیدار موجود تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XE0O.jpg

پی ڈی آئی ایل نے 20-2019 ء میں اب تک  کی   سب سے بہتر  مالی کار کردگی حاصل کی ہے یعنی  133.01 کروڑ روپئے کا ریونیو  حاصل کیا ہے  ، کل آمدنی  142.16 کروڑ روپئے  اور ٹیکس سے پہلے کا منافع 45.86 کروڑ روپئے رہا  ، جب کہ  ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع 31.83 کروڑ روپئے  رہا ۔

سردست ، پی ڈی آئی ایل ، ایچ یو آر ایل  ، تلچر پروجیکٹ   کے تین اہم  پروجیکٹوں کے لئے  پی  ایم سی خدمات فراہم  کر رہی ہے اور  تیل اور گیس کے سیکٹر میں مختلف  کاموں کے آڈر سپلائی کر رہی ہے ۔

پی ڈی آئی ایل   ایک  نمبر زمرے کی  مِنی رتن  کمپنی ہے اور  ایک اہم ڈیزائن انجینئرنگ اور مشاورتی ادارہ ہے   ، جو   پروجیکٹ سے پہلے  کی سرگرمیوں ، پروجیکٹ  کے بندوبست    سے متعلق  مشاورت   ، ڈیزائن   اور انجینئرنگ  اور  کوالٹی    کی یقین دہانی  جیسی خدمات  فراہم کرتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More