29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری اسٹاک کی نیلامی برائے فروخت ( از سر نو اجراء )

Urdu News

نئی دہلی؍یکم:  حکومت ہند  نےقیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے(1)کم از کم مشتہر رقم  3,000 کروڑ روپئے کے عوض سرکاری اسٹاک نمبر 2021 کا 7 فیصد  (2) نتیجے پر مبنی نیلامی کے توسط سے  کم از کم مشتہر رقم  3,000 کروڑ روپئے کے عوض نیا سرکاری اسٹاک نمبر 2026 (3)قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے کم از کم مشتہر رقم 5000کروڑ روپے کے عوض حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈس (4) نتیجے پر مبنی نیلامی کے توسط سے کم از کم مشتہر رقم 2000کروڑ روپے کے عوض نیا سرکاری اسٹاک نمبر 2039(5) قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے کم از کم مشتہر رقم 4000کروڑ روپے کے عوض سرکاری اسٹاک نمبر 2055 کا 7.72 فیصد فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔  یہ نیلامی ملٹیپل پرائس میتھڈ یعنی کئی طرح کی قیمتوں کے طریقۂ کار پر ہو گی ۔ نیلامی کا عمل ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس ، فورٹ ، ممبئی کے ذریعے 5؍اپریل 2019 (  بروز جمعہ )   انجام دیا  جائے گا ۔

          اسٹاک کی سیل کے تحت نوٹیفائیڈ رقم  کا 5 فی صد  حصہ مستحق افراد اور اداروں کو غیر مقابلہ جاتی بنیادوں کی سہولت کی اسکیم کے تحت سرکاری تمسکات نیلامی کے قواعد کے تحت کیا جائے گا ۔

          دونوں یعنی مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو الیکٹرانک فارمیٹ میں 5؍اپریل 2019 ریزرو  بینک  آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن ( ای ۔کبیر ) کے طریقے سے داخل کی جانی ہیں ۔ غیر مقابلہ جاتی  بولیوں کو صبح10 بجے سے لے کر  11.30 بجے کے درمیان داخل کیا جانا چاہیئے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو  صبح 10.30 بجے سے لے کر دوپہر  12.00 کے درمیان تک داخل کیا جانا لازم ہے ۔

          نیلامی کے نتائج کا اعلان 5؍ نومبر 2019ء کو کیا جائے گا اور کامیاب طور سے بولی لگانے والے افراد کو 8؍اپریل 2019 ء ( بروز پیر ) ادائیگی کر دینی لازمی ہو گی ۔

          مذکورہ اسٹاک ’ مرکزی حکومت کے تمسکات سے متعلق سودوں کے قواعد اور رہنما خطوط کے تحت ‘ ’’ جب جاری کئے گئے ‘‘ کی سہولت سے آراستہ ہوں گے ۔ اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے سرکولر نمبر آر بی آئی 25/19-2018 مؤرخہ 24 جولائی 2018 میں ضروری تفصیلات فراہم کی ہوئی ہیں ، جن میں وقتاً فوقتاً  ترمیم  ہوتی رہتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More