34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم مودی اور جاپانی وزیراعظم آبے نے ہندوستان کے پہلے ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

PM Modi and Japanese PM Abe lay foundation stone for India’s first High Speed Rail project
Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندرمودی اور جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے آج ممبئی اور احمد آباد کے درمیان ہندوستان کے پہلے ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر احمد آباد میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ’’نیو انڈیا ‘‘ کے بلند عزائم اور قوت ارادی کے بارے میں اظہار خیال کیا۔انہوں نے اس موقع پر ہندوستان کے عوام کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ بلٹ ٹرین پروجیکٹ رفتار اور ترقی کی سہولت دستیاب کرائے گا اور تیزی کے ساتھ نتائج برآمد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ تیز رفتار روابط کے توسط سے پیداوریت میں اضافہ کرنے پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم نے اس پروجیکٹ کے لئے ہندوستان کو تکنیکی اور مالی مدد دینے کے لئے جاپان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اتنے مختصر وقت کے اندر اس پروجیکٹ کے آغاز کے لئے وزیراعظم آبے کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ تیز رفتار ٹرین نہ صرف دو شہروں کو قریب کرے گی بلکہ یہ سینکڑوں کلومیٹر دور رہنے والے لوگوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی۔ احمد آباد کوریڈور کے متوازی ایک نیا اقتصادی نظام فروغ دیا جارہا ہے اور یہ پورا علاقہ اب ایک اقتصادی زون ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی اسی وقت مفید کہی جاسکتی ہے جب یہ عام لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے وسیلے سے جو ٹیکنالوجی منتقل ہوگی، اس سے ہندوستانی ریلویز کو فائدہ ہوگا اور اس سے ’’میک ان انڈیا‘‘ مہم کو بھی تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ماحولیات دوست ہونے کے ساتھ ساتھ انسان دوست بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہائی اسپیڈ کوریڈور‘‘ مستقبل میں تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والے خطوں میں تبدیل ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اس چیز کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہی ہے کہ جو بھی بنیادی ڈھانچہ فروغ دیا جائے اس میں مستقبل کی ضرورتوں کو پیش نظر رکھا جائے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کم سے کم ممکنہ وقت میں اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے ہر کوئی مل جل کر کام کرے گا۔

اس سے قبل جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے ہندوستان اور جاپان کی شراکت داری خاص قسم کی ، اسٹریٹجک اور گلوبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ چند برسوں کے اندر ہندوستان کی خوبصورتی کو بلٹ ٹرین کی کھڑکیوں سے دیکھا جاسکے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More