38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیراور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت نے مشترکہ طور پر ٹی یو ایل آئی پی کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک اور وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ہاؤسنگ اور شہری امور جناب ہردیپ ایس پوری نے مشترکہ طور پر اپنی نوعیت کی اولین پہل قدمی ‘‘ شہری لرننگ انٹرن شپ پروگرام’’ (ٹی یو ایل آئی پی)، کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام تمام تر شہری، مقامی تنظیموں (یو ایل بی) اور ملک بھر کے اسمارٹ شہروں کے لئے انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گا۔ دونوں وزرا نے اس موقع پر اس پروگرام کا ایک پورٹل بھی لانچ کیا۔انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا، اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین جناب انل سہسرا بُدھے اور دونوں وزارتوں اور اے آئی سی ٹی ای کے سینئر  افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://twitter.com/DrRPNishank/status/1268433318833319936

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ یہ پہل قدمی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت سے مربوط ہے، جس کے تحت تعمیر قوم کے کام میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جانا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ٹی یو ایل آئی پی پروگرام نیو انڈیا کا سنگ بنیاد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، کیونکہ یہ پروگرام ہمارے طلبا کو عملی تجربہ فراہم کرے گا اور ان کے اندر نئے نظریات اور خیالات، اختراعی فکر پیدا ہوگی اور وہ مقامی شہری بلدیاتی اداروں اور اسمارٹ شہروں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

نوجوانوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ ہمارے ملک میں صلاحیتوں کی کوئی قلت نہیں ہے اور اس وقت دنیا میں سرکردہ کمپنیوں مثلا گوگل، مائیکرو سافٹ، ایڈوب وغیرہ کے سی ای او اور سربراہان،  بھارت نژاد افراد ہی ہیں۔ وزیر موصوف نے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مضمرات اور طلبا کی صلاحیتوں کو بھی نمایاں کر کے پیش کیا اور کہا کہ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن جیسے پروگراموں سے ان کی صلاحیتوں کا اظہارہوتا ہے، جس میں یہ نوجوان صنعت کو درپیش مسائل کا حل نکال کر دکھاتے ہیں، یعنی یہ مسائل صنعت ، سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں، حکومتوں اور غیر سرکاری تنظیموں کو درپیش ہوتے ہیں۔ جناب پوکھریال نے مطلع کیا کہ ٹی یو ایل آئی پی پروگرام 4400مقامی شہری بلدیاتی اداروں اور اسمارٹ سٹیز پین انڈیا کے توسط سے انٹرن شپ کے مواقع تک رسائی فراہم کرے گا۔ وزیر موصوف نے اے آئی سی ٹی ای کے افسران کی کوششوں کی ستائش کی ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت اور ہاؤزنگ اور شہری امور کی وزارت کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ٹی یو ایل آئی پی پروگرام نوجوانوں کو ایک موقع فراہم کرے گا اور اس موقع سے فائدہ اٹھا کر یہ نوجوان جدید تکنیکات اور اختراعات کے ذریعے عملی طور پر تمام مسائل حل کریں گے۔اسی طریقے سے مختلف النوع وزارتوں کے ساتھ مل کر بھی انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرائے جا سکتے ہیں یعنی آئندہ وقت میں ایک کروڑ طلبا کےلئے انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرائے جائیں گے۔

پروگرام کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج )، جناب ہردیپ ایس پوری نے کہاکہ توقع ہے کہ 25ہزار تازہ ترین گریجویٹس پہلے سال میں انٹر ن شپ کے مواقع حاصل کریں گے۔ اس سے نہ صرف انٹرن کرنے والوں کو مختلف شہری مقامی بلدیاتی اداروں کی سرگرمیوں کا تجربہ حاصل ہوگا، بلکہ وہ ایک وسیلہ یا ذریعہ بھی فراہم کریں گے، جس کی بنیاد پر صنعت انہیں اُجرت پر لینے کے لئے ایک خاکہ بھی وضع کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ٹی یو ایل آئی پی کا خاکہ 21-2020 کے بجٹ اعلانیہ میں وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے‘ توقعاتی بھارت’ کے موضوع کے تحت پیش کیاتھا۔

ریاستی حکومتوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے بھی گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ٹی یو ایل آئی پی کے تحت مواقع تلاش کریں اور ساتھ ہی ساتھ معاون ایجنسیوں اور ریاستی مالیاتی بچولیوں اور دیگر تنظیموں اور ایجنسیوں کو بھی اپنے اپنے متعلقہ دائرہ کار کےتحت اس کام کے ساتھ مربوط کریں۔ چونکہ ٹی یو ایل آئی پی کا ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کھلا ہوا ہے۔ لہذا اس طرح کے اضافے کافی آسان ہوں گے۔

کوئی بھی گریجویٹ جس نے بی ٹیک، بی آرک، بی پلان، بی ایس سی وغیرہ کا کورس مکمل کیا ہے، گریجویشن کرنے کے بعد سے 18 مہینوں کے اندر اس سلسلے میں درج ذیل ویب سائٹ پر درخواست گزار سکتا ہے۔

https://internship.aicte-india.org/module_ulb/Dashboard/TulipMain/index.php

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More