28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماہ فروری ، 2019 ء میں ( 100=12-2011 کی بنیاد پر ) آٹھ اہم صنعتوں کا عدد اشاریہ

Urdu News

نئی دہلی، آٹھ  اہم صنعتوں کے عدد اشاریہ(2011-12 کی بنیاد پر) کاخلاصہ منسلکہ میں دیا گیا ہے۔

  1. صنعتی پیداوار کے عدد اشاریہ(آئی آئی پی) میں  شامل   آئٹموں میں آٹھ اہم صنعتوں کا  فی صد  40.27  ہے۔ ماہ   فروری ، 2019  ء میں آٹھ اہم صنعتوں کا مشترکہ عدد اشاریہ 125.8  ہے ،  جو کہ   فروری ،  2018   ء کے عدد اشاریہ کے مقابلہ  میں 2.1  فی صد   ہے۔ ماہ اپریل  تا    فروری ،  2018-19  ء کے دوران اس کی مجموعی نمو 4.3 فی صد رہی۔

کوئلہ

  1. ماہ فروری ، 2019 ء کے دوران کوئلہ کی پیداوار میں ( ویٹ : 10.33 فی صد )  فروری ، 2018  ء کے مقابلہ میں 7.3  فی صد  کا اضافہ ہوا ہے۔ اپریل سے  فروری ، 2018-19  ء کے دوران  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں  اس میں 7.1  فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

خام تیل

  1.  ماہ فروری ، 2019 ء کے دوران خام تیل کی پیداوار میں ( ویٹ : 8.98  فی صد )  فروری  ، 2018 ء کے مقابلے   6.1  فی صد کی کمی آئی ہے۔ اپریل –  فروری ، 2018-19  ء کے دوران اس کے مجموعی پیداواری  اشاریہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.0   فی صد کی کمی آئی ہے۔

قدرتی گیس

  1. ماہ فروری ، 2019 ء کے دوران قدرتی گیس کی پیداوار میں  ( ویٹ : 6.88  فی صد ) فروری ، 2018 ء کی پیداوار کے مقابلہ میں 3.8  فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ماہ اپریل تا فروری ، 2018-19  ء کے دوران اس کے مجموعی پیداواری اشاریے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے   میں 0.8  فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

ریفائنری مصنوعات

  1. ماہ  فروری ، 2019 ء کے دوران پیٹرولیم ریفائنری مصنوعات میں  ( ویٹ : 28.04  فی صد ) فروری ، 2018 ء کے مقابلے میں  0.8 فی صد کی کمی آئی ہے۔ اپریل تا  فروری ،  2018-19  ء کے دوران اس کی مجموعی پیداوار میں گزشتہ سال کی متعلقہ مدت کے مقابلہ میں  3.0   فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

کیمیائی کھاد( فرٹیلائزرس)

  1. ماہ فروری ، 2019  ء کے دوران کیمیائی کھادوں کی پیداوار میں ( ویٹ : 2.63 فی صد ) فروری ، 2018 ء کے مقابلہ میں  2.5 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اپریل تا فروری ، 2018-19 ء کی مدت کے دوران اس کے مجموعی اشاریہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں  0.02   فی صد کی کمی آئی ہے ۔

فولاد(اسٹیل)

  1. ماہ  فروری ، 2019 ء کے دوران فولاد کی پیداوار   میں ( ویٹ :  17.92  فی صد )  فروری ، 2018 ء کے مقابلہ میں  7.92 فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اپریل تا  فروری ، 2018-19  ء کے دوران اس کے مجموعی اشاریہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں  4.7  فی صد کااضافہ ہوا ہے۔

سیمنٹ

  1.  ماہ فروری ،  2019  ء کے دوران سیمنٹ کی پیداوار میں ( ویٹ : 5.37 فی صد ) فروری ، 2018 ء کے مقابلہ میں 8.0  فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اپریل  تا  فروری ،  2018-19  ء کے دوران اس کے مجموعی اشاریہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں  13.0  فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

بجلی

  1.  ماہ  فروری ، 2019 ء کے دوران بجلی کی پیداوار  میں  ( ویٹ : 19.85 فی صد ) فروری ، 2018 ء کی پیداوار کے مقابلہ میں  0.7  فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اپریل  تا فروری ، 2018-19  ء کے دوران اس کی پیداوار کے مجموعی اشاریہ میں گزشتہ سال کی متعلقہ مدت کے مقابلہ میں  5.4  فی صد کااضافہ ہوا ہے۔

نوٹ 1 :   دسمبر 2018  ء  ،   جنوری ، 2019  ء  اور فروری ، 2019 ء کے لئے اعداد و شمار عارضی ہیں۔

نوٹ 2 :  اپریل ، 2014 ء سے بجلی کی پیداوار کے اعداد وشمار میں قابل ِ احیا توانائی کے  ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کو بھی شامل کیاگیا ہے۔

نوٹ 3 : صنعت کے اعتبار سے مذکورہ بالا ویٹ انفرادی صنعت کے  ویٹ  ہیں ، جو آئی آئی  پی سے حاصل کئے گئے ہیں اور انہیں 100 کے مساوی آئی سی آئی کے مشترکہ ویٹج کی بنیاد پر نکالا گیا ہے۔

نوٹ 4 : ماہ  مارچ   ، 2019 ء کے عددِ اشاریہ کا اجرا ء  30 اپریل ، 2019 ء بروز  منگل ہوگا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More