30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری اسٹاک (ازسرنواجرأ) کی نیلامی برائے فروخت

Urdu News

نئی دہلی: حکومت ہند نے۔۔(1) 5ہزار کروڑروپے ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے، قیمتوں پرمبنی نیلامی کے توسط سے 6.84فیصد سرکاری اسٹاک 2022کی فروخت ( ازسرنواجرأ) کا اعلان کیاہے ۔ (2)9ہزارکروڑروپے کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے دس سال کی مدت کے اسٹاک کا اعلان نتیجے پرمبنی نیلامی کے لئے کیاہے ۔ (3)دوہزارکروڑروپے (برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے، قیمتوں پرمبنی نیلامی کے توسط سے 7.73فیصد سرکاری اسٹاک 2034کی نیلامی کا اعلان کیاہے ۔(4) دوہزارکروڑروپے کی ( برائے نام ) رقم کے لئے، 7.72فیصد سرکاری اسٹاک 2055کی نیلامی کا اعلان ،قیمتوں پرمبنی نیلامی کے توسط سے کیاہے ۔ 18ہزارکروڑروپے کی حدود کے ساتھ جو مجموعی نوٹیفائیڈ رقم بنتی ہے ، حکومت ہند کے پاس یہ متبادل دستیاب ہوگا کہ وہ مذکورہ بالا کسی بھی تمسک کے تحت ،ایک ہزارکروڑروپے کا اضافی شرح تعاون اپنے پاس محفوظ رکھ سکے ۔ نیلامی کا عمل کثیر نوعیتی قیمتوں کے طریقہ کارپرمشتمل ہوگا ۔نیلامی ریزروبینک آف انڈیا ممبئی آفس ، فورٹ ممبئی ،کے ذریعہ 5جنوری ، 2018( بروز جمعہ ) کو عمل میں آئے گی۔

اسٹاکوں کی فروخت کی نوٹیفائیڈ رقم کا پانچ فیصد حصہ ، سرکاری تمسکات کی نیلامی میں اسکیم کے مطابق غیرمسابقتی بولیوں کے تحت مستحق اداروں اور افراد کے لئے مختص ہوگا۔

دونوں ہی بولیاں ،یعنی مسابقتی اور غیرمسابقتی بولیاں، برائے نیلامی ریزروبینک آف انڈیا کے تحت کوربینکنگ سولیوشن (ای ۔کُبیر) کے نظا م کے ذریعہ الیکٹرانک شکل میں، 5جنوری ،2018کو داخل کی جانی چاہئیں ۔ غیرمسابقتی بولیاں، صبح ساڑھے دس بجے سے لے کرصبح ساڑھے گیارہ بجے کے دوران اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے ، 12بجے دوپہرتک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ نیلامی کے نتائج کا اعلان 5جنوری ، 2018بروز جمعہ کو ہی کردیاجائے گا۔ اور کامیاب طورسے بولی لگانے والوں کو ادائیگی، 8جنوری 2018( بروز پیر)کو کرنی ہوگی ۔

یہ تمام اسٹاک ریزروبینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ حکم نامہ نمبر آربی آئی /2006-07/178مورخہ 16نومبر ، 2006 اوراس میں وقتاًفوقتاًہونے والی ترامیم میں متذکرہ ‘‘ مرکزی سرکاری تمسکات جب جاری کئے گئے ہوں ’’ سے متعلق رہنماخطوط کے ‘‘جب جاری کئے گئے’’ قاعدے کے استحقاق کے حامل سمجھے جائیں گے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More