34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے ساگر میں ڈاکٹر ہری سنگھ گور وشو ودیالیہ کے 27ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی۔       اپریل ، 2018؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج (28 اپریل، 2018 کو) ساگر، مدھیہ پردیش میں ڈاکٹر ہری سنگھ گور وشو ودیالیہ کے 27ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر ہری سنگھ گور وشو ودیالیہ مدھیہ پردیش میں اور خصوصی طور پر بندیل کھنڈ خطے میں اعلیٰ تعلیم کا ایک اہم مرکز ہے۔ اس خطے میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی بڑی تعداد میں موجودگی کی وجہ سے معاشرے کی صلاحیت سازی اور ترقی میں تعاون کرنے کے سلسلے میں اس یونیورسٹی کا رول اور بھی اہم ہو جاتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کو سماجی اور اقتصادی تفویض اختیارات کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم صرف علم اور روزگار حاصل کرنے کا ایک میکینیزم ہی نہیں ہے۔ تعلیم لوگوں کو خود کفیل بھی بناتی ہے اور ان کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ اس سے ایک تعلیم یافتہ شخص کو دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے اور وہ روزگار تلاش کرنے والا بننے کی بجائے روزگار فراہم کرنے والا  بن جاتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں  انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ ڈاکٹر ہری سنگھ گور وشو ودیالیہ میں ایک صنعت کاری کا سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔ یہ سیل طلبا کو خیالات کو کاروبار میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کراتا ہے۔ انہوں نے آس پاس کے گاوؤں میں مشروم کی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید تکنیکوں کو فروغ دینے کے سلسلے  میں یونیورسٹی کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More